علیگڑھ: عالمی شہرت یافتہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی گیمز کمیٹی میں تقریبا 14 مختلف کلب ہیں جہاں کی ممبر شپ لینے کے بعد طلباء تعلیم کے ساتھ اپنی دلچسپی کے مطابق مختلف کھیل کھیلتے رہتے ہیں اور مختلف ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرکے یونیورسٹی کا نام قومی و بین الاقوامی سطح پر روشن کرتے ہیں۔ چار کھلاڑیوں پر مشتمل اے ایم یو کی خواتین بیڈمنٹن ٹیم نے 23 تا 27 نومبر 2023، مہارشی مارکنڈیشور یونیورسٹی، انبالہ میں منعقدہ نارتھ زون انٹرورسٹی ٹورنامنٹ میں چوتھا مقام حاصل کیا، جس کی بدولت انھیں ایس آر ایم، چنئی میں ہونے والے آل انڈیا انٹرورسٹی ٹورنامنٹ اور کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز میں شرکت کا موقع ملا ہے۔
اسی طرح مردوں کی فٹ بال ٹیم نے میرٹھ میں منعقدہ سنٹرل زون انٹرورسٹی فٹ بال ٹورنامنٹ میں دوسرا مقام حاصل کیا اور اب یہ ٹیم سنت بابا بھاگ سنگھ یونیورسٹی، پنجاب میں آل انڈیا انٹرورسٹی فٹ بال ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہے۔ تائیکوانڈو (خواتین) کے سنگلس میں انجلی راج نے ایل پی یو جالندھر میں 26 تا 28 دسمبر ہونے والے نارتھ ایسٹ زون تائیکوانڈو مقابلے میں تائیکوانڈو (پومسے) میں پانچواں مقام حاصل کیا۔ اس کارکردگی کی بدولت وہ شری جگدیش پرساد جھبرمل ٹبرے والا یونیورسٹی، راجستھان میں ہونے والے آل انڈیا انٹرورسٹی مقابلے میں شرکت کی اہل ہوگئی ہیں۔
اے ایم یو کے کھلاڑیوں نے انٹر زون کھیل مقابلوں میں عمدہ کاکردگی کا مظاہرہ کیا - انٹر زون کھیل مقابلوں
AMU players performed well in inter zone sports competitions علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے کھلاڑی مختلف کھیل مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے یونیورسٹی کا نام روشن کررہے ہیں۔
Etv Bharat
Published : Jan 6, 2024, 8:35 PM IST
یہ بھی پڑھیں:اے ایم یو کے شعبہ تاریخ میں ریسرچ اسکالرز کے لیے تربیتی پروگرام کا آغاز
مذکورہ مقابلوں میں اے ایم یو کے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کارگزار وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز، پروفیسر ایس امجد علی رضوی، سکریٹری یونیورسٹی گیمز کمیٹی اور ڈاکٹر جمیل احمد، صدر جم خانہ کلب نے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور بیڈمنٹن کوچ خسرو، فٹ بال کوچ طفیل الرحمن، اور یونیورسٹی گیمز کمیٹی کی کارکردگی کو سراہا۔