علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے امتحان کنٹرولر مجیب اللہ زبیری کی جانب سے جاری اطلاع کے مطابق ایگری اکنامکس اینڈ بزنس مینجمنٹ، ایگریکلچر مائیکرو بائیولوجی، پلانٹ پتھالوجی، پوسٹ ہارویسٹ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاء اور ہوم۔سائنس کا پی ایچ ڈی داخلہ امتحان 21 اگست کو صبح دس بجےسیکشن اے کے لئے اور دوپہر بارہ بجے سے سیکشن بی کے لئے ہوگا، سوائے ہوم سائنس کے، جس کے بی سیکشن کا امتحان دوپہر ڈھائی بجے سے ہوگا۔
AMU: پی ایچ ڈی کے داخلہ امتحان کی تاریخوں کا اعلان - علی گڑھ کی خبر
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے مختلف فیکلٹیز کے پی ایچ ڈی 21-2020 کا داخلہ امتحانات 21 اگست تا 29 اگست کو منعقد ہوگا۔

پی ایچ ڈی کے داخلہ امتحان کی تاریخوں کا اعلان
یہ بھی پڑھیں: علی گڑھ: اے ایم یو ایک بار پھر ممتاز ہندوستانی یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل
فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ اور فیکلٹی آف دینیات کا 28 اگست کو صبح دس بجے سیکشن اے اور دوپہر بارہ بجے سیکشن بی کے لئے پی ایچ ڈی کا داخلہ امتحان ہوگا۔ اسی طرح فیکلٹی اور سائنس کا 29 اگست کو صبح دس بجے سیکشن اے اور دوپہر بارہ بجے سیکشن بی کے لئے پی ایچ ڈی کا داخلہ امتحان ہوگا۔
TAGGED:
anu phd admission test date