ویسٹ مینجمنٹ کے موضوع پر آن لائن فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر پرویز مستجاب (ڈین، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی) نے کہا کہ اسمارٹ شہروں کی فروغ میں ویسٹ منیجمنٹ کا بہت اہم رول ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'شہری آبادی میں ہر روز کوڑے اور فاضل چیزوں کو جمع کرنا اور انہیں سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانا جس میں ماحولیات کو کوئی نقصان نہ پہنچے اور شہریوں کو بھی سہولیت ہو ایک بہت بڑا کام ہے۔ اس سلسلے میں مؤثر پالیسی کا ہونا ضروری ہے۔'
ڈاکٹر ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے پرنسپل پروفیسر ایم ایم سفیان بیگ نے کہا کہ اے آئی سی ٹی ای ٹریننگ اینڈ لرننگ (اٹل) اکیڈمی کے تحت سول انجینئرنگ شعبہ کی جانب سے فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا انعقاد ایک قابل ستائش قدم ہے۔
انہوں نے انجینئرنگ کالج کی ترقیات پر بھی روشنی ڈالی۔