اے ایم یو کا مسلم یونیورسٹی رائیڈنگ کلب یونیورسٹی کے لیے فخر اور شان کی ایک الگ خصوصیات بن گیا ہے۔ یونیورسٹی گیمز کمیٹی میں 15 مختلف کلبوں میں سے رائیڈنگ کلب سب سے پرانا کلب ہے، جس میں 22 گھوڑے ہیں۔
رائیڈنگ کلب میں موجود تاریخی خاص بگھی، جس میں یونیورسٹی کے کانووکیشن اور یوم سر سید کے مہمان خصوصی بیٹھ کر ایتھلیٹک گراؤنڈ پروگرام میں شرکت کرنے جاتے ہیں۔ جو یونیورسٹی کی روایتوں میں سے ایک اہم روایت ہے۔
یونیورسٹی کے طلباء وطالبات ہارس رائیڈنگ سیکھنے اور مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے رائیڈنگ کلب کی ممبر شپ لیتے ہیں۔
اے ایم یو کے رائیڈنگ کلب نے ٹینٹ پیکنگ میں کافی نام روشن کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت کے سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی اور صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند بھی اس بھگی میں بیٹھے ہیں، جن کو اسی رائیڈنگ کلب کے گھوڑوں نے کھینچا ہے۔ جس سے رائیڈنگ کلب کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے۔
گھوڑوں کی دیکھ بھال کرنے والے رائیڈنگ کلب کے ملازم قاسم بشیر نے خصوصی گفتگو میں بتایا، 'صبح جب ہم آتے ہیں تو ان کی سب سے پہلے صفائی کرتے ہیں، پھر ان کو لینڈنگ دی جاتی ہے۔ چاروں طرف ٹہلانا پھر خوریرا برش استعمال کیا جاتا ہے، ان پر پھر ان کو نہلایا جاتا ہے اور ان کی صاف صفائی کی جاتی ہے۔