اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو اولڈ بوائز فنڈ کو آڈیٹ کرنے کا مطالبہ - اترپردیش نیوز

عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق طلبہ اور بھارتیے سماج سیوا سنگھٹن کے قومی صدر ایڈوکیٹ چوہدری افراہیم حسین نے آج ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ (اے سی ایم) کو ایک میمورنڈم وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے نام دیا، جس میں اے ایم یو اولڈ بوائز فنڈ کو آڈیٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔

amu old boys demanded audit of amu old boys fund
اے ایم یو اولڈ بوائز فنڈ کو آڈیٹ کرنے کا مطالبہ

By

Published : Sep 7, 2020, 10:07 PM IST

Updated : Sep 8, 2020, 5:40 PM IST

معروف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ایک مرکزی یونیورسٹی ہے جس کا تمام خرچ مرکزی حکومت دیتی ہے۔ اس کے علاوہ اے ایم یو کے سابق طلبہ بھی یونیورسٹی کو اے ایم یو اولڈ بوائز فنڈ میں رقم دیتے رہتے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

یونیورسٹی میں مختلف بلڈنگ کی تعمیر اور طلباء کی پڑھائی کے لیے۔ لیکن اے ایم یو کے سابق طلباء اور طلبہ یونین کے سابق عہدیدار کا یونیورسٹی انتظامیہ پر یہ الزام ہے کہ پچھلے کئی سالوں اے ایم یو اولڈ بوائز فنڈ میں ایک بڑی بدعنوانی سامنے آرہی ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی انتظامیہ اولڈ بوائز فنڈ کی تفصیلات مہیا نہیں کرا رہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے اگر فنڈ میں کوئی گڑبڑی نہیں ہے تو وہ تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر مہیا کرائیں تاکہ سبھی اولڈ بوائز جان سکے کہ ان کے ذریعے دی گئی رقم کا استعمال کب کہاں اور کیسے ہوا۔

میمورنڈم

بھارتیے سماج سیوا سنگھٹن کے قومی صدر ایڈوکیٹ چوہدری افراہیم حسین نے میمورنڈم دینے کے بعد بتایا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ایک اے ایم یو اولڈ بوائز فنڈ ہوتا ہے، اس کے تعلق سے آج ہم نے اے سی ایم کے ذریعے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کو بھجوایا گیا ہے کہ وہ اولڈ بوائز فنڈ کا آڈٹ کروائیں اور اس کے تعلق سے جو فنڈ کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے اس کی جانچ کروا کے جو مجرم ہے ان کے خلاف قانونی ایکشن لیا جائے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

مزید پڑھیں:

حجاب لگانے کے سبب نوکری دینے سے انکار

ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ، رنجیت سنگھ نے بتایا بھارتی سماج سیوا سنگھٹن کے لیٹر ہیڈ پر چوہدری افراہیم نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اندر جو الومنائی ہے اس کی 2008 سے آڈٹ کروانے کے بات کہی گئی ہے، یہ میمورنڈم وائس چانسلر کے نام ہے کیونکہ یہ کام یونیورسٹی میں ہو سکتا ہے۔ اس لیے میں نے حاصل کیا ہے اور وائس چانسلر کو بھیج دیا۔

Last Updated : Sep 8, 2020, 5:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details