اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو: این ایس ایس کے رضاکاروں نے انعامات حاصل کیے - اردو نیوز علی گڑھ

وزارت برائے امور نوجوانان و کھیل، حکومت ہند کے زیر اہتمام سوچھ بھارت سمر انٹرن شپ 2019 میں نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے رضاکاروں نے انعامات حاصل کیے۔

AMU: NSS volunteers win prizes
این ایس ایس کے رضاکاروں نے انعامات حاصل کیے

By

Published : Jan 7, 2021, 4:01 PM IST

اے ایم یو، این ایس ایس کے رضا کار محمد سمیر خان، پرتگیا سنگھ، سید کامران احمد اور محمد فیروز کی ٹیم کو اول انعام، لوینا واشنے مسکان گپتا کو دوئم اور بشریٰ بانوں کو سوئم انعام سے نوازا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

اول مقام پر رہنے والی ٹیم کو 30 ہزار روپئے، دوئم مقام پر رہنے والی ٹیم کو 20 ہزار اور سوئم مقام حاصل کرنے والی رضاکار کو 10 ہزار روپے بطور انعام دیے گئے ہیں۔

این ایس ایس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ارشد حسین نے بتایا کہ سوچھ بھارت سمر انٹرن شپ کا مقصد کوڑا کچرا بندوبست کے تئیں بیداری پیدا کرنا اور صفائی کو عوامی تحریک بنانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ این ایس ایس، اے ایم یو کے رضاکاروں کی رپورٹ کی بنیاد پر ضلع مجسٹریٹ کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی جانب سے مذکورہ تینوں ٹیموں کے فاتحین کا انتخاب کیا گیا۔

ڈاکٹر ارشد حسین نے کہا کہ اے ایم یو کے لیے فخر و مسرت کی بات ہے کہ نئے سال میں ضلع سطح پر تینوں انعام این ایس ایس، اے ایم یو کے رضاکاروں کو حاصل ہوئے ہیں۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

نیشنل سروس اسکیم کے رضاکاروں نے انعام حاصل کرکے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم لوگوں نے گاؤں میں جا کر لوگوں سے بات کی اور ان کو گندگی سے ہونے والی بیماریوں اور نقصانات کے بارے میں بتایا اور کس طریقے سے سماج میں رہنا چاہیے کوڑا کہاں پھینکنا چاہئیں ان کو بتایا۔

مزید پڑھیں:

میرٹھ: ٹائر فیکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں روپئے کا نقصان

محمد سمیرخان نے کہا کہ ہم لوگوں کو سوشل ورک میں جو پڑھایا جاتا ہیں ان سبھی چیزوں کو ہمیں پریکٹیکل کرنے کا موقع ملا۔ گاؤں میں جا کر لوگوں سے ملے اور ان کو صفائی کے بارے میں بتایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details