اردو

urdu

ETV Bharat / state

Prof Abul Kalam Qasmi Death: اردو کا ایک اور چراغ بجھ گیا - اردو نیوز اے ایم یو

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے سابق صدر پروفیسر ابوالکلام قاسمی کا گذشتہ روز انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کی خبر سے علمی و ادبی دنیا میں غم کا ماحول ہے۔

professor abul kalam qasmi
پروفیسر ابوالکلام قاسمی

By

Published : Jul 9, 2021, 7:49 PM IST

Updated : Jul 9, 2021, 7:59 PM IST

اردو دنیا کے مشہور محقق اور نقاد، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی شعبہ اردو کے سابق صدر پروفیسر ابوالکلام قاسمی اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

دیکھیں ویڈیو

اردو کے مشہور محقق اور نقاد پروفیسر ابوالکلام قاسمی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی آرٹس فیکلٹی کے ڈین، شعبہ اردو کے صدر، ماہ نامہ رسالہ تہذیب الاخلاق کے مدیر رہ چکے ہیں، ان کی تدفین آج صبح اے ایم یو کے قبرستان میں کی گئی۔

پروفیسر ابوالکلام قاسمی کے انتقال کی خبر سے یونیورسٹی میں غم کی لہر پھیل گئی۔ استاد اور سوپروائزر کی حثیت سے ابوالکلام قاسمی ایک بہترین شخص تھے۔ ان کا تعلق ریاست بہار سے تھا۔

شعبہ اردو

واضح رہے کہ پروفیسر ابوالکلام قاسمی کی اہلیہ بھی اے ایم یو کے ویمنس کالج میں اردو کی پروفیسر کی حثیت سے سبکدوش ہوئی ہیں۔ ان کے بڑے صاحبزادے ضابرکلام بنارس ہندو یونیورسٹی میں تاریخ کے پروفیسر ہیں۔

تہذیب الاخلاق اور نشانت

اے ایم یو اردو اکیڈمی کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر راحت ابرار نے بتایا کہ پروفیسر ابوالکلام قاسمی نے اے ایم یو سے ہی گریجویشن، پوسٹ گریجویشن اور پی ایچ ڈی کی ڈگری مرحوم شہریار کی سرپرستی میں مکمل کی۔ پروفیسر ابوالکلام قاسمی پوسٹ گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ہی اے ایم یو کے شعبہ اردو میں لیکچرار مقرر ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:ابوالکلام قاسمی کو اردو دنیا میں نمایاں مقام حاصل تھا: مولانا عرفی قاسمی

پروفیسر ابوالکلام قاسمی کو 2009 ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ پروفیسر ابوالکلام قاسمی 1996 سے 1999 تک علی گڑھ مسلم یونیورسٹی شعبہ اردو کے صدر رہے۔

Last Updated : Jul 9, 2021, 7:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details