25 جنوری کی شب میں آٹھ سے 10 بجے کے درمیان ہونے والے اس مشاعرے میں ملک و بیرون ملک سے نامور شعراء شرکت کریں گے۔ جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کریں گے، جبکہ پرو وائس چانسلر پروفیسر ظہیر الدین مہمان خصوصی ہوں گے۔
صدر شعبہ پروفیسر محمد علی جوہر نے بتایا کہ نئی دہلی سے پروفیسر خالد محمود، پروفیسر شہپر رسول، پروفیسر احمد محفوظ، نوئیڈا سے جناب نعمان شوق، جناب فرحت احساس، رامپور سے جناب اظہر عنایتی، بھوپال سے جناب منظر بھوپالی، جناب سید پا پولر شاہ، یو کے سے جناب ہلال فرید، قطر سے جناب افتخار راغب اور جناب ندیم ظفر جیلانی، امریکہ سے جناب نوشہ اسرار سمیت علی گڑھ سے پروفیسر مہتاب حیدر نقوی، پروفیسر شہاب الدین ثاقب، پروفیسر مولابخش، ڈاکٹر سرور ساجد، ڈاکٹر راشد انور، جناب عالم خورشید، ڈاکٹر معید رشیدی، ڈاکٹر سرفراز خالد، جناب نسیم صدیقی اور پروفیسر سراج اجملی مشاعرے میں اپنے کلام سے نوازیں گے۔
مزید پڑھیں: