اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو: پروفیسر خالد بن یوسف خان کے انتقال پر اظہار تعزیت - علیگ برادری کے لئے خسارہ

پروفیسر خالد بن یوسف خان کے انتقال پر اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'پروفیسر خالد بن یوسف نامور اسکالر اور محقق تھے۔ وہ سنسکرت میں بڑی روانی کے ساتھ گفتگو کر لیتے تھے۔ ان کا انتقال علیگ برادری کے لیے اور خود ان کے لیے ایک خسارہ ہے۔'

اے ایم یو: پروفیسر خالد بن یوسف خان کے انتقال پر اظہار تعزیت
اے ایم یو: پروفیسر خالد بن یوسف خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

By

Published : May 7, 2021, 10:13 AM IST

عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) سنسکرت شعبہ کے استاذ، مشہور اسکالر اور یونیورسٹی کے ڈس ابیلیٹی یونٹ کے کوآرڈینیٹر پروفیسر خالد بن یوسف خان کا نمونیہ کے دوران حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا۔

اے ایم یو: پروفیسر خالد بن یوسف خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

پروفیسر خالد بن یوسف خان کے انتقال پر اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'پروفیسر خالد بن یوسف نامور اسکالر اور محقق تھے۔ وہ سنسکرت میں بڑی روانی کے ساتھ گفتگو کر لیتے تھے۔ ان کا انتقال علیگ برادری کے لیے اور خود ان کے لیے ایک خسارہ ہے۔'

اے ایم یو: پروفیسر خالد بن یوسف خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

صدر شعبہ پروفیسر محمد شریف نے کہا کہ 'پروفیسر خالد جوش و ولولے سے لبریز رہتے تھے اور اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دیتے تھے۔ میں غمزدہ کنبہ سے تعزیت کرتا ہوں۔ پروفیسر خالد اپنے طلبہ سے تعلق رکھتے اور ان کی مثبت پیش رفت میں دلچسپی لیتے تھے۔'

قابل ذکر ہے کہ پروفیسر خالد بن یوسف نے "رگ وید" میں پی ایچ ڈی کی تھی۔ وہ سنسکرت شعبہ کے سربراہ بھی رہ چکے تھے۔ اپنے تیس سالہ طویل کریئر میں انہوں نے بے شمار طلبہ اور ریسرچ سکالرز کی رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ سینکڑوں مقالات تحریر کیے، نو کتابیں لکھیں، انہیں متعدد ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details