اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو میڈیکل کالج کی او پی ڈی خدمات 15 اپریل سے بند

کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کی سبھی او پی ڈی خدمات کو 15 اپریل 2021 سے بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔

amu medical college's opd services closed from April 15
اے ایم یو میڈیکل کالج کی او پی ڈی خدمات 15 اپریل سے بند

By

Published : Apr 14, 2021, 1:53 PM IST

دوبارہ کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے معاملات نے ایک بار پھر انسانی زندگی کو متاثر کر دیا ہے۔ جہاں ملک کی کچھ ریاستوں کے اضلاع میں نائٹ کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے وہیں، رمضان المبارک کے مہینے میں بھی مساجد میں ایک وقت میں پانچ سے زیادہ افراد کو عبادت کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اور ڈاکٹر ضیاءالدین احمد ڈینٹل کالج میں 15 اپریل 2021 سے سبھی او پی ڈی خدمات کو بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ٹراما سینٹر میں صرف ایمرجنسی خدمات دستیاب رہیں گی۔ اس دوران صرف ایمرجنسی سرجری ہی کی جائے گی۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل و سی ایم ایس پروفیسر شاہد علی صدیقی نے بتایا کہ ای او پی ڈی خدمات سبھی کام کے دنوں میں صبح نو بجے سے دوپہر 12 بجے تک جاری رہیں گی۔

ڈاکٹر ضیاءالدین احمد ڈینٹل کالج کے پرنسپل پروفیسر آر کے تیواری کے مطابق دانتوں کے علاج سے متعلق ایمرجنسی خدمات میڈیکل کالج کے ٹراما سنٹر میں دستیاب ہوں گی۔ یہ فیصلہ کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اے ایم یو کا جواہر لال نہرو میڈیکل کالج ضلع علی گڑھ کا بڑا سرکاری ہسپتال ہے جس میں روزانہ ناصرف علیگڑھ بلکہ آس پاس کے ضلعوں، گاؤں، دیہات سے خاصی تعداد میں مریض علاج کے لیے آتے ہیں۔ جس کی سبھی او پی ڈی کووڈ 19 کے بڈھتے معاملات کے سبب کل سے بند کر نے کا فیصلہ لیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details