اردو

urdu

ETV Bharat / state

Defamation Notice to AMU Phd Scholar: اے ایم یو پی ایچ ڈی ہولڈر دانش رحیم کو 50 لاکھ کا ہتک عزت نوٹس

علی گڑھ یونیورسٹی ( اے ایم یو) کے شعبہ لسانیات (Aligarh Muslim University Department of Linguistics) کے پی ایچ ڈی اسکالر دانش رحیم PhD Scholar Danish Rahim کی جانب سے یونیورسٹی پر ڈگری واپس لینے کا الزام لگائے جانے کے بعد شعبہ لسانیات کے سربراہ پروفیسر ایم جے وارثی نے دانش کو 50 لاکھ کا ہتک عزت کا نوٹس Defamation Notice to AMU Phd Scholar بھیجا ہے۔

اے ایم یو پی ایچ ڈی ہولڈر دانش رحیم کو 50 لاکھ کا ہتک عزت نوٹس
اے ایم یو پی ایچ ڈی ہولڈر دانش رحیم کو 50 لاکھ کا ہتک عزت نوٹس

By

Published : Dec 4, 2021, 5:04 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ لسانیات Aligarh Muslim University Department of Linguistics کے پی ایچ ڈی اسکالر دانش رحیم PhD Scholar Danish Rahim کے ذریعہ یونیورسٹی پر الزام لگایا تھا کہ اے ایم یو نے ان سے میڈیا میں وزیراعظم نریندر مودی PM Modi کی تعریف کرنے کی وجہ سے ڈگری واپس کرنے کو کہا ہے۔ اسی معاملے میں آج اے ایم یو کے شعبہ لسانیات کے سربراہ پروفیسر ایم جے وارثی AMU Linguistic Department Head Prof M J Warsi کی جانب سے ڈاکٹر دانش رحیم کو 50 لاکھ کے ہتک عزت Defamation Notice to AMUPhd Scholar کا نوٹس بھیجا ہے۔

واضح رہے کہ ایم یو کے انتظامیہ نے شعبہ لسانیات کے دانش رحیم AMU Phd Scholar Danish Rahim کو 9 مارچ 2021 میں لسانیات کی ڈگری دی تھی۔ اس کے بعد 4 اگست 2021 کو یونیورسٹی انتظامیہ نے دانش رحیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے لسانیات کی پی ایچ ڈی ڈگری کو واپس کر دوبارہ ایل اے ایم Language in Advertising and Marketing کی ڈگری دینے کی بات کی گئی۔


ڈاکٹر دانش رحیم کا شعبہ سربراہ پروفیسر ایم جے وارثی پر الزام ہے کہ گزشتہ برس میں نے میڈیا میں ایک بیان دیتے ہوئے ملک کے وزیراعظم کی تعریف کی تھی، جو میرے شعبہ سربراہ کو پسند نہیں آیا۔ انہوں نے مجھے کہا بھی تھا کہ تمہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا جس کے بعد انہوں نے میری ڈگری واپس لے کر دوسری ڈگری دینے سے متعلق نوٹس جاری کیا ہے۔

ڈاکٹر دانش رحیم نے ڈگری ایوارڈ واپس لینے کی شکایت ملک کے وزیراعظم، وزیراعلی اور وزیر تعلیم سے کی ہے۔ ڈگری واپس مانگنے سے متعلق پورا معاملہ الہ آباد ہائی کورٹ میں زیر بحث ہیں۔

ڈاکٹر دانش رحیم نے ٹیلی فون پر اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ "مجھے شعبہ سربراہ پروفیسر ایم جے وارثی کی جانب سے ایک پچاس لاکھ کی ہتک عزت کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ڈاکٹر دانش کا کہنا ہے کہ مجھ سے ڈگری واپس مانگنے سے متعلق پورا معاملہ آباد ہائی کورٹ میں زیر بحث ہے، اب اس نوٹس کے خلاف میں سپریم کورٹ جا کر اپنی حق کی لڑائی لڑوں گا۔

دانش رحیم نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے دو رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے اور مجھے 6 تاریخ کو بلایا ہے۔ میں وائس چانسلر سے ملاقات کر موجودہ سربراہ پروفیسر ایم جے وارثی کی تمام باتیں بتاؤں گا

ڈاکٹر دانش رحیم نے بتایا جب میرا پی ایچ ڈی میں داخلہ لسانیات میں ہوا تھا، میرا پانچ سال کا پی ایچ ڈی کا کام لسانیات پر ہے، میری پی ایچ ڈی تھیسس اور پی ایچ ڈی وائیوا لیسانیات پر ہے تب مجھے اپنی لسانیات کی ڈگری واپس کر ایل اے ایم ایم (Language for Advertisement Marketing Media) کی ڈگری دینے سے متعلق نوٹس جاری کیوں کیا گیا.

مزید پڑھیں: Harassment case in AMU: اے ایم یو شعبہ لسانیات کے سربراہ نے ہراسانی کے الزامات کی تردید کی

وہیں اس معاملے پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے انتظامیہ نے رحیم کے الزامات کی تردید کی ہے۔ یونیورسٹی کے ترجمان پروفیسر شفیع قدوائی نے کہا کہ ' الزامات سراس بے بنیاد ہیں۔اس نے (دانش رحیم) شعبہ لسانیات میں LAMM (Language of Advertising & Marketing) کورس میں ایم اے اور پی ایچ ڈی کیا ہے، جو لسانیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی کرواتا ہے۔ چونکہ دانش نے ایل اے ایم میں ایم اے کیا ہے، اس لیے انہیں ایل اے ایم میں پی ایچ ڈی کی ڈگری ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ رحیم کو 'غلطی سے' لسانیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری دی گئی تھی۔ اس غلطی کو سدھار لیا جائے گا۔ اس واقعہ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details