اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو کے میڈیکل کالج میں ڈی ایم کارڈیالوجی کورس کی ابتدا - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج

ریاست اترپردیش کے علی گڑھ میں واقع معروف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے شعبہ امراض قلب کی وقار میں مزید اضافہ کیا گیا، میڈیکل کونسل آف انڈیا نے اس شعبہ میں ڈی ایم (کارڈیولوجی) کی دو سیٹوں کی منظوری دے دی۔ ایم سی آئی کی ایک ٹیم نے اس سلسلے میں جولائی کے مہینے میں کالج اور شعبہ کا دورہ کیا تھا۔

اے ایم یو کے میڈیکل کالج میں ڈی ایم کارڈیالوجی کورس کی ابتدا
اے ایم یو کے میڈیکل کالج میں ڈی ایم کارڈیالوجی کورس کی ابتدا

By

Published : Aug 21, 2020, 2:16 PM IST

گزشتہ ماہ ایم سی آئی ٹیم کے دورے کے دوران ٹیم نے کالج اور شعبہ میں موجود بنیادی سہولیات اور تعلیمی معیار پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ واضح رہے کہ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں شروع ہونے والا یہ دوسرا سپر اسپیشلٹی کورس ہے اس سے قبل پلاسٹک سرجری شعبہ میں ایم سی ایچ کورس شروع کیا جا چکا ہے۔

اے ایم یو کے میڈیکل کالج میں ڈی ایم کارڈیالوجی کورس کی ابتدا
اس کوشش سے یونیورسٹی کی تاریخ میں ایک اہم باب جڑ گیا ہے، کیونکہ اس سپر اسپیشلٹی کورس کی ابتدا سے اس شعبہ کی خدمات اور اس کے معیار میں اضافہ ہوگا اور اس سے قلب امراض کے مریض بڑی تعداد میں فیض یاب ہوں گے۔یہ کورس علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے خوابوں کی تکمیل ہے کیونکہ وہ ایک عرصے سے اس کورس کے لیے کوشاں تھے اور خود کارڈیالوجی شعبہ کے قیام اور ایڑوانس کارڈیک کیتھ لیب کے قیام میں ان کی ذاتی کوششوں کا بڑا دخل تھا۔کاڈیالوجی شعبہ کے سربراہ پروفیسر ایم یو ربانی نے پروفیسر طارق منصور کے ان کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ میں اس کورس کو چلانے کے لئے بنیادی سہولیات دستیاب ہیں اور اس سے مریضوں کو علاج بہم کرنے میں بھی بڑی مدد ملے گی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

amu jnmc

ABOUT THE AUTHOR

...view details