اے ایم یو کے اطراف میں کووڈ کی نئی قسم کے پھیلنے کا شبہ، آئی سی ایم آر کو وی سی کا مکتوب - سول لائن علاقے میں کووڈ 19 کی نئی قسم کے شبہ
علیگڑھ شہر کے سول لائن علاقے میں کووڈ-19 کی نئی قسم کے پھیلنے کے شبہ کے بعد پورے شہر میں اضطرابی کیفیت پائی جا رہی ہے۔ اے ایم یو کے متعدد پروفیسرز کی کووڈ سے انتقال کے بعد اس شبہے کو مزید تقویت مل رہی ہے۔
اے ایم یو نے کووڈ نمونوں کی مزید جانچ اور وائرل جینوم کی ترتیب کے لیے سیمپل بھیجا
By
Published : May 10, 2021, 10:45 AM IST
|
Updated : May 10, 2021, 10:54 AM IST
اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے مائیکروبیالوجی شعبہ کی کووڈ-19 جانچ لیبارٹری میں جمع شدہ کووڈ نمونوں کی مزید جانچ اور نئی قسم پر مزید تحقیق و تفتیش کے لیے سی ایس آئی آر انسٹی ٹیوٹ آف جینومکس اینڈ انیگر یٹو بایولوجی نئی دہلی کو بھیجا گیا ہے۔
اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ایک مکتوب آئی سی ایم آر کے ضابطے کے مطابق اس کے صدر دفتر روانہ کی ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر جنرل، پروفیسر بلرام بھارگو سے درخواست کی ہے کہ وہ متعلقہ ای سی ایم آر سیکشن/ ڈیپارٹمنٹ کو کووڈ-19 نمونوں کا تجزیہ کرنے کی ہدایت دیں۔
انہوں نے اپنے ارسال کردہ خط میں لکھا ہے کہ "یہ آپ کے نوٹس میں لانا ضروری خیال ہوتا ہے کہ اے ایم یو کے 16 پروفیسرز، تدریسی و غیرتدریسی عملہ کے اراکین، متعدد ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین، جو یونیورسٹی کے کیمپس اور اس کے ملحقہ علاقوں میں رہائش پذیر تھے، ان کی کووڈ 19 سے موت ہوچکی ہے۔ اس سے اس شبہے کو تقویت ملتی ہے کہ یونیورسٹی سے ملحقہ سول لائنز علاقے میں ایک خاص قسم کا وائرس پھیل رہا ہے۔"
اے ایم یو کے وائس چانسلر طارق منصور کا آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر کو خط
وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے لکھا کہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آئی سی ایم آر کے متعلقہ سیکشن/ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دیں کہ وہ ہماری لیب سے بھیجے گئے کووڈ 19 کے نمونوں کا تجزیہ کریں تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ علی گڑھ میں کہیں کووڈ کی کوئی خاص قسم تو جنم نہیں لے رہی ہے، جس سے وبا کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے تاکہ مجوزہ تدابیر کی روشنی میں ہم اس وبا کے انسداد اور اس کے لیے مناسب اقدامات پر غور کر سکیں۔
واضح رہے اے ایم یو میں گزشتہ تقریباً 20 روز کے دوران 40 سے 45 تدریسی و غیر تدریسی عملے کے اراکین کی اموات ہو چکی ہیں۔ جس میں یونیورسٹی کے موجودہ پروفیسر، شعبہ سربراہ، ڈین فیکلٹی، اسسٹنٹ پروفیسر، برسر ملازمت تدریسی و غیر تدریسی اراکین، سبکدوش تدریسی و غیر تدریسی اراکین سمیت اے ایم یو اسکولوں کا تدریسی و غیر تدریسی عملہ بھی شامل ہے۔
گزشتہ ایک ماہ میں انتقال کر جانے والے اے ایم یو اسٹاف عملہ کی فہرست: