ڈاکٹر محمد اسلم کو ٹائمز آف انڈیا گروپ نے "دی گلیکسی: شائننگ نیفرو اسٹارس ایوارڈ" حال ہی میں گوا میں منعقد ایک خصوصی تقریب میں پیش کیا۔
ڈاکٹر اسلم کو گوا کے وزیراعلیٰ شری پرمود ساونت اور ٹائمز گروپ کی برانڈ ایمبیسڈر مندرا بیدی نے یہ ایوارڈ تفویض کیا۔
ریاست اترپردیش سے ان کے علاوہ چار دیگر ماہرین امراض کو بھی مذکورہ اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ ٹائمز گروپ نے ڈاکٹر محمد اسلم کو نیفرولوجی کے میدان میں ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے بھارت کے 100ممتاز ماہرین امراض گردہ (نیفرو لوجسٹ) کی فہرست میں بھی شمار کیا ہے اور ان کی طبی تحقیق و خدمات کو ٹائمز گروپ کے کافی ٹیبل بک میں شامل کیا گیا۔