اردو

urdu

ETV Bharat / state

UPPCSJ 2023 علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میری دوسری ماں، رشمی سنگھ

یو پی پی سی ایس (جے) 2022 کے امتحان میں تیسری رینک حاصل کرنے والی عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی طالبہ رشمی سنگھ سے ای ٹی وی بھارت نے خصوصی گفتگو کی ہے جس میں انھوں نے اپنی اس کامیابی میں اے ایم یو کا اہم رول بتایا اور اے ایم یو کو اپنی دوسری ماں کہا۔ Rashmi Singh UPPCSJ 2023 3rd Rank Winner

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2023, 4:45 PM IST

UPPSC Civil Judge Junior Division
UPPSC Civil Judge Junior Division

یو پی پی سی ایس (جے) 2022 میں تیسری رینک حاصل کرنے والی رشمی سنگھ سے ای ٹی وی بھارت نے خصوصی گفتگو کی

علیگڑھ:علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) پر کچھ سماج دشمن عناصر وقتا فوقتاً مسلم یونیورسٹی ہونے کے سبب مختلف الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔ جس میں مذہب تبدیلی بھی شامل ہے۔ لیکن اے ایم یو کی ہی طالبہ رشمی سنگھ نے یو پی پی سی ایس (جے) میں تیسری رینک حاصل کرنے کے بعد ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ اے ایم یو غیر مذاہب کے طلباء کے لیے بھی بہترین یونیورسٹی ہے جہاں مذہب کو لے کر کبھی بھید بھاؤ نہیں کیا جاتا ہے اور انہوں نے اپنی اس کامیابی کا سہرا بھی اے ایم یو کے سر باندھا۔ رشمی سنگھ نے مختلف سوالوں کے بڑے کھل کر جوابات دیے اور کہا کہ ایم یو ایک ایسا ادارہ ہے جہاں رمضان شریف میں بڑا مزہ کرتے تھے، میں رشمی سنگھ سے ریشما نام لکھ کر سحری لیتی تھی جب کہ سب کو پتہ ہوتا تھا کہ میں رشمی سنگھ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

UP PCS Judiciary Exam اے ایم یو کے سات طلباء یوپی جوڈیشل سروسز کے امتحان میں کامیاب

اردو زبان کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے رشمی نے اے ایم یوکا شکریہ ادا کرتے ہوئے ای ٹی وی اردو سے کہا کہ اردو ایک بہت خوبصورت زبان ہے اور یونیورسٹی میں، میں نے اردو بھی سیکھی اور اپنا تلفظ بھی درست کیا اور یہی وجہ ہے کہ آج میں خوداعتمادی کے ساتھ اپنی بات چیت میں اردو کا استعمال کرتے ہوئے فخر کے ساتھ یہ کہتی ہوں کہ یہاں پر میری زبان بھی صاف ہوئی ہے۔



رشمی نے مزید بتایا کہ اے ایم یو میری دوسری ماں ہےاور میں اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے واضح طور پر تجربہ کے ساتھ یہ کہہ دینا چاہتی ہوں کہ یہ صرف ایک یونیورسٹی ہی نہیں بلکہ تعلیم کا ایک مندر ہے۔ واضح رہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کامیاب کل سات طلباء میں چار طالبات بھی شامل ہیں۔ جنھوں نے اترپردیش جوڈیشل سروس سول جج(جونیئر ڈویژن) امتحان 2022 میں کامیابی حاصل کی ہے، جو اتر پردیش پبلک سروس کمیشن (UPPSC) کے ذریعہ منعقد کیا گیا تھا۔

کامیاب طلباء و طالبات:
1۔ محمد قاسم (رینک 135)
2۔ عاصم چودھری (رینک 223)
3۔ روینا
4۔ عاضم رحمانی (رینک 302)
5۔ رامشا تنویر (رینک 133)
6۔ رشمی سنکھ (03)
7۔ سبک مسکان (رینک 29)

ABOUT THE AUTHOR

...view details