اردو

urdu

ETV Bharat / state

AMU Conducts An Awareness Program: اے ایم یو کے آئی سی سی کے زیر اہتمام بیداری پروگرام - کام کی جگہ پر خواتین کی جنسی ہراسانی قانون سے متعلق بیداری

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی داخلی شکایات کمیٹی 'آئی سی سی' کے زیر اہتمام AMU Conducts An Awareness Program کام کی جگہ پر خواتین کی جنسی ہراسانی Sexual Harassment of Women at Workplace کی روک تھام ایکٹ، 2013 پر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اے ایم یو کے آئی سی سی کے زیر اہتمام بیداری پروگرام

By

Published : Dec 15, 2021, 4:39 AM IST

بیداری پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے، پروفیسر سیما حکیم 'پریذائیڈنگ آفیسر، آئی سی سی' نے اس ایکٹ کے پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر ذکی انور صدیقی ممبر انچارج، لینڈ اینڈ گارڈن نے آئی سی سی کے کام کی تعریف کی اور کہاکہ یہاے ایم یو میں کام کرنے والی خواتین کے لیے طاقت کا ذریعہ ہے۔'

اے ایم یو کے آئی سی سی کے زیر اہتمام بیداری پروگرام
پروفیسر سنگیتا سنگل 'شعبہ فزیالوجی جے این ایم سی اور ممبر آئی سی سی' نے Sexual Harassment of Women at Workplace "جنسی ہراسانی کیا ہے" اور "ہم کام کی جگہ کی تعریف کیسے کر سکتے ہیں" جیسے سوالات کی وضاحت کی۔

انہوں نے کہاکہ' ہراساں میں جنسی طور پر ناپسندیدہ فعل یا رویے کی کوئی بھی شکل شامل ہے، چاہے وہ براہ راست جسمانی رابطہ ہو یا اس طرح کے اشاروں یا التجایا جنسی اختلاط یا جنسی تبصرے کی درخواست اور فحش تصاویر دکھانا یا ناپسندیدہ جسمانی، زبانی یا غیر زبانی طرز عمل ہو۔'

جاوید سعید 'سیکرٹری، سیفی ایجوکیشن ٹرسٹ اور ممبر آئی سی سی' نے "شکایت کیا ہے اور اندرونی شکایت کمیٹی میں کس قسم کی شکایات پر غور کیا جا سکتا ہے اور شکایات کا مواد کیا ہونا چاہیے" جیسے سوالات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ آئی سی سی میں بوگس اور گمراہ کن نوعیت کی شکایات پر غور نہیں کیا جاتا۔

ڈاکٹر صبوحی افضال 'میڈیکل آفیسر اور ممبر آئی سی سی' نے متاثرہ خاتون کی اصطلاح پر غور کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایکٹ ہر خاتون کے کام کی جگہ پر محفوظ ماحول کے حق کو تسلیم کرتا ہے، چاہے اس کی عمر اور کام کی حیثیت کچھ بھی ہو۔'

عدیلہ سلطانہ 'سیکشن آفیسر، جے این ایم سی اور ممبر آئی سی سی' نے کام کی جگہ پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے قانونی نقطہ نظر پر زور دیا۔

انہوں نے کہاکہ' آئی سی سی کے ارکان انکوائری کمیٹی کے بھی رکن ہوتے ہیں اور تحقیقات کا پورا عمل 90 دن میں مقررہ وقت میں مکمل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ جب کوئی شکایت موصول ہوتی ہے تو شکایت موصول ہونے کے سات دن کے اندر کاروائی کرنا لازمی ہے اور آئی سی سی اس معاملے کو مقررہ وقت میں طے کرنے کو یقینی بناتا ہے۔'

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details