اردو

urdu

By

Published : Apr 30, 2020, 3:52 PM IST

ETV Bharat / state

اے ایم یو: امتحانات و داخلہ امتحانات کے لئے ہیلپ لائن نمبر جاری

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع معروف علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے امتحانات و داخلہ امتحانات کے سلسلے میں طلبا اور امیدواروں کو معلومات فراہم کرنے کے لئے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔

اے ایم یو: امتحانات و داخلہ امتحانات کے لئے ہیلپ لائن نمبر جاری
اے ایم یو: امتحانات و داخلہ امتحانات کے لئے ہیلپ لائن نمبر جاری

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے سبب اے ایم یو انتظامیہ کی جانب سے امتحانات اور داخلہ امتحانات کے سلسلے میں ایک ہیلپ لائن نمبر جاری کیا گیا ہے۔

اے ایم یو: امتحانات و داخلہ امتحانات کے لئے ہیلپ لائن نمبر جاری

وہیں اسسٹنٹ کنٹرولر محمد فیصل فرید نے امتحانات و داخلہ انتحانات کے سلسلے میں یہ ہیلپ لائن نمبر 9452040956 جاری کیا ہے۔

ساتھ ہی داخلہ جات شعبہ کی (یو ڈی سی) شاہین قریشی اور (ایل ٹی سی) صبیح احمد کی طرف سے یہ نمبر 05712700935 بھی نامزد کیا گیا ہے۔

اے ایم یو کے کنٹرولر امتحانات مجیب اللہ ندوی نے بتایا کہ مذکورہ افراد سے دیے گئے نمبروں پر دفتری اوقات میں فون کرکے مطلوبہ معلومات حاصل کی جا سکتی ہے۔

دوسری طرف دفتر رابطہ عامہ، اے ایم یو نے واضح کیا ہے کہ تعلیمی سال 2019.20 کے لئے سبھی جفت سمسٹر امتحانات کے آن لائن رجسٹریشن کا فارم بھرنے کی آخری تاریخ 18 مئی اور رجسٹریشن سے کسی کورس کو ہٹانے کی آخری تاریخ 21 مئی 2020 مقرر کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details