علی گڑھ: بھارت میں 14 نومبر کو ملک کے پہلے وزیر اعظم کے یوم پیدائش کی خوشی میں یوم اطفال منایا جاتا ہے۔ اے ایم یو کے گرلز ہائی اسکول میں انتظامیہ کی فرمائش پر اسکول کیمپس میں ہی مختلف قسم کے مقابلوں، کھیل کود، جھولے، کھانے پینے کی چیزوں کے اسٹال، تیر اندازی وغیرہ کا اہتمام کیا گیا۔AMU Girls School Childrens Day Celebration In Aligarh Uttar pradesh
یوم اطفال کے موقع پر طلبا میں خوشی کا ماحول اس موقع پر اسکول کی تقریباً سبھی طالبات کے ساتھ والدین نے بڑ چڑھ کر حصہ لیا۔ مائی ایڈونچر ٹائمز کی جانب سے مختلف کھیل کود کا اہتمام کیا گیا تاکہ طالبات کو کھیل کود کے ذریعہ چاچا نہرو کی یاد کو تازہ رکھ سکیں۔
یوم اطفال کے موقع پر طلبا میں خوشی کا ماحول اے ایم یو گرلز ہائی اسکول کی پرنسپل آمنہ ملک نے کہا کہ یوم اطفال کے موقع بچوں کے لئے ایک کھیل کود میلے کا اہتمام کیا گیا ہے، اس پہلے سنہ 2019 میں عالمی وبا کورونا سے قبل ایسا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ کورونا کے خاتمے کے بعد اس طرح کا اہتمام طالبات کے لئے پہلی بار کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں طالبات میں جوش و خروش کا ماحول ہے۔
یوم اطفال کے موقع پر طلبا میں خوشی کا ماحول اس کھیل کود کے پیش نظر اے ایم یو گرلز ہائی اسکول کی وائس پرنسپل عرشی ظفر خان نے کہا کہ تعلیم اپنی جگہ ہے لیکن تعلیم کے ساتھ ساتھ اس طرح کے پروگرا کا اہتمام کرنا بچوں کی ذہنی پرورش کے ضروری ہے تاکہ طالبات کی پوشیدہ صلاحیتیں ابھر کر منظرعام پر آسکیں۔
یہ بھی پڑھیں:یوم اطفال کے موقع پر طلبا میں خوشی کا ماحولMotivational Program in AMU سول امتحانات کی تیاری کیلئے طلبا کو حالات سے سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے، برجیندر سنگھ
کھیل کود ٹرینر عاطف خان نے کہا کہ یوم اطفال کے موقع پر طالبات کے علاوہ والدین بھی اپنے بچوں کے ساتھ اس موقع کا لطف اٹھا رہے۔ بچوں کی خوشیوں میں چار چاند لگا رہے ہیں، کیوں کہ اس طرح کے جسمانی کھیل کود سے بچوں کے لئے تعلیم کے ساتھ ضروری ہوتے ہیں جس سے ان کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔
وہیں مختلف طالبات نے کھیل کود کے پیش نظر کہا کہ پڑھائی کے ساتھ اس طرح کے کھیل کود کے اہتمام سے بچوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اس لئے اس طرح سے پروگرام کا وقتاً فوقتاً اہتمام ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ آج کے ہی روز یعنی 14 نومبر کو ملک کے پہلے وزیر اعظم اور جدید ہندوستان کے معمار پنڈت جواہر لعل نہرو کا یوم پیدائش ہے۔AMU Girls School Childrens Day Celebration In Aligarh Uttar pradesh