اردو

urdu

ETV Bharat / state

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فیکلٹی، ورچوئل پائلٹ کورس کے لیے منتخب

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) شعبہ کامرس کے ڈاکٹر محمد نیر رحمٰن کو اقوام متحدہ نے ایشیا اور بحرالکاہل خطے میں اقتصادی اور سماجی کمیشن کے ورچوئل پائلٹ کورس کے تحت تربیت کے لیے منتخب کیا ہے۔ قدرتی آفات یا وبا کے دور میں تجارت کے لئے علاقائی معاہدے پر تبادلہ خیال کے عنوان سے بنکاک اور تھائی لینڈ کے یونیسکاپ ٹریڈ، انویسٹمنٹ اینڈ انوویشن ڈویژن کے زیراہتمام منعقدہ مذکورہ تربیتی پروگرام 6 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فیکلٹی، ورچوئل پائلٹ کورس کےلیے منتخب
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فیکلٹی، ورچوئل پائلٹ کورس کےلیے منتخب

By

Published : Jul 27, 2021, 7:25 PM IST

اے ایم یو شعبہ کامرس کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد نیر رحمٰن نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ اقوام متحدہ کے ایشیا اور بحرا لکاہل خطے کے اقتصادی اور سماجی کمیشن جو جتنے بھی ایشیا اور بحرا لکاہل کے ممالک ہیں ان کی اقتصادی اور سماجی پالیسیوں پر کام کرتا ہے۔ اس کا ایک ٹریننگ پروگرام ہے جس کا عنوان "قدرتی آفات یا وبا کے دور میں تجارت کے لئے علاقائی معاہدے پر تبادلہ خیال" پر ہے۔ جس کے لئے انہوں نے بحرا لکاہل ممالک سے چند لوگوں کو منتخب کیا ہے جن کو خاص ورچول ٹریننگ دی جائیگی جو 6 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فیکلٹی، ورچوئل پائلٹ کورس کےلیے منتخب

انہوں نے بتایا کہ اس ٹریننگ کا مقصد جو ایکسپرٹس اس میدان میں پہلے سے کام کررہے ہیں، تو مستقبل میں کس طرح کی خاص پالیسی ہونی چاہئے جس سے وبا اور قدرتی آفات کے بعد کی پریشانیوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہو۔ ڈاکٹر نیر رحمان نے مزید بتایا میں بہت خوش نصیب ہوں جس کے لئے میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، جہاں تک میرے علم میں ہے ہندوستان سے صرف تین لوگوں کو اس خاص ٹریننگ کے لیے منتخب کیا گیا ہے جس میں ایک میں بھی شامل ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: اے ایم یو پروفیسر ایم جے وارثی کی تحقیق نصاب میں شامل

اے ایم یو شعبۂ کامرس کے صدر پروفیسر نواب علی خان نے بتایا کہ ڈاکٹر نیر رحمٰن کا انتخاب بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں ان کی مہارت کی بنا پر کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details