علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ سوشل ورک کے سینئر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان نے "کووڈ ویکسین کے سلسلہ میں جھجھک دور کرنے کے لیے اطلاعات کی ترسیل " موضوع پر بات کی۔
'کووڈ ٹیکہ کاری کی صحیح جانکاری لوگوں تک پہنچانا ضروری'
ڈاکٹر محمد عارف خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19 کی تیاری اور ٹیکہ کاری سے متعلق ترسیل و ابلاغ کی حکمت عملی واضح ہونی چاہئے اور عوام کو وقت پر درست معلومات فراہم کی جانی چاہئے تاکہ ویکسین کے حوالے سے شبہات اور لوگوں کا خوف دور ہو سکے۔

ڈاکٹر محمد عارف خان نے کہا کہ ٹیکہ کاری کے سلسلہ میں لوگوں کے اندر جھجھک اور اندیشوں کو دور کرنا ایک بڑا چیلنج ہے کیونکہ کووڈ ویکسین کو لے کر بہت سے لوگوں کے اندر شک و شبہ پایا جارہا ہے۔ اس میں کورونا متاثرہ طبقات کے علاوہ غیر متاثرہ لوگ بھی شامل ہیں۔
ڈاکٹر عارف خان نے بہتر ترسیل و ابلاغ کی حکمت عملی پر زور دیا اور کہا کہ مکمل ڈاٹا کے ساتھ معلومات کو لوگوں تک پہنچانا ضروری ہے۔ اس حوالے سے پدم شری نریش چند لال (سفیر، سوچھ بھارت ابھیان، انڈمان و نکوبار)، ڈاکٹر منظور احمد ( زیڈوی ایم یونانی میڈیکل کالج و اسپتال پونے)، عبدالرحمن ملک (ایڈووکیٹ، دہلی ہائی کورٹ)، سمراٹ بندھوپادھیائے (جواینڈ ڈائریکٹر، پی آئی بی، گوہاٹی) اور ہمانی داس (ریجنل آؤٹ رینج بیورو، گوہاٹی) نے بھی اظہار خیال کیا۔
TAGGED:
covid vaccine hesitancy