ہر سال کثیر تعداد میں ملک کے مختلف حصوں کے طلبا و طالبات اے ایم یو میں داخلہ لینے کے لیے اے ایم یو کے داخلہ امتحان میں شامل ہوتے ہیں، جس میں کئی طلبا و طالبات ایسے ہوتے ہیں جو دور دراز کے علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں ان کے لئے سابقہ برسوں کے داخلہ امتحان کے سوالنامے حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے۔
جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک مفت موبائل ایپ 'انٹرینسلی'، یونیورسٹی کے سوسالہ موقع پر تیار کی گئی ہے، جو یونیورسٹی داخلہ امتحان سے متعلق پہلی ایپ ہے۔
اریب احمد نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ اے ایم یو کے 100 سال مکمل ہو رہے ہیں تو یہ ہماری طرف سے چھوٹی شراکت ہے اے ایم یو کے لئے۔
یہ ایپ مفت میں پلےاسٹور پر موجود ہے اس کے علاوہ یہ ایپ پہلی ایپ ہے جو اے ایم یو داخلہ امتحان میں مدد کرتی ہے۔ اس میں بہت سارے سوالات کے ساتھ سابقہ برسوں کے سوالنامے موجود ہیں، جن کی مدد سے طلبا و طالبات گھر بیٹھے آسانی سے داخلہ امتحان کی تیاری کر سکتے ہیں۔