اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو: ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان - ایک دن کی تنخواہ وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سبھی تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اپنی ایک دن کی تنخواہ وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

amu employees will donate one day salary in pm relief fund in view of coronavirus
ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان

By

Published : Mar 31, 2020, 10:38 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع معروف عالمی ادارہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سبھی تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی ایک دن کی تنخواہ وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے تاکہ ملک کو درپیش اس ناگہانی صورتحال سے نپٹنے میں آسانی ہو۔

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور

یہ فیصلہ آج وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی صدارت میں ہونے والی ایگزیکیٹیو کونسل کی منتخب ممبران اور تدریسی و غیر تدریسی ملازمین کے نمائندہ کی ایک میٹنگ میں لیا گیا۔

اے ایم یو میں ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان

وائس چانسلر نے کہا کہ ملک کو درپیش اس سنگین مسئلے سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم لوگ بھی اپنا تعاون پیش کریں۔

اس موقع پر میٹنگ میں شامل نمائندوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جلد ہی یہ مسئلہ ختم ہوجائے گا اور ملک میں ایک بار پھر تعمیری سرگرمیوں کے ساتھ ہی ترقی اور فروغ کی ایک نئی صبح کا آغاز ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details