اردو

urdu

By

Published : Jun 9, 2022, 7:03 AM IST

ETV Bharat / state

Remarks on Prophet:اے ایم یو ملازمین کا نپور شرما اور نوین جندل کے خلاف احتجاجی مارچ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ملازمین نے بی جے پی کی سابق ترجمان نپور شرما اور نوین جندل کے خلاف ایک احتجاجی مارچ نکالا، اس دوران مظاہرین نے صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم علیگڑھ انتظامیہ کو دیا جس میں جلد از جلد اُن دونوں کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ AMU Teachers Demand Legal Action Against BJP’s Nupur Sharma and Naveen Jindal

احتجاجی مارچ
احتجاجی مارچ

بی جے پی کے سابق ترجمان نپور شرما اور نوین جندل کی جانب سے شان رسالت ماب صلی اللہ علیہ وسلم و ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا کی شان میں گستاخی اور واقعہ معراج کے تعلق سے غلط تبصرہ کرنے کے خلاف علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے موجودہ تدریس و غیرتدریسی اور سبکدوش ملازمین کی جانب سے کینڈل لائٹ احتجاجی مارچ اے ایم یو ٹیچنگ اسٹاف کلب سے اے ایم یو ٹیچنگ اسٹاپ کلب کے چوراہے تک نکالا گیا،اس مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

AMU Teachers Demand Legal Action Against BJP’s Nupur Sharma and Naveen Jindal

احتجاجی مارچ


چوراہے پر پہنچ کر اے ایم یو کے ریٹائرڈ ملازم پروفیسرحامد علی نے صدر جمہوریہ کے نام دیئے جانے والے میمورنڈم کو پڑھ کر دیگر ملازمین کو سنانے کے بعد ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ (اے سی ایم) کو دیا۔

احتجاجی مارچ
واضح رہے کہ دو روز قبل یونیورسٹی ملازمین کی اے ایم یو ٹیچنگ اسٹاف کلب میں ایک خصوصی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں یہ فیصلہ لیا گیا تھا کہ آج یعنی 8 جون کو اے ایم یو کے موجودہ اور ریٹائرڈ ملازمین کی جانب سے نپور شرما اور نوین جندل کے خلاف جلد سے جلد قانونی کاروائی کے لئے ایک کینڈل لائٹ احتجاجی مارچ ٹیچنگ اسٹاف کلب سے ٹیچنگ اسٹاف کلب کے چوراہے کے راستے ہوتے ہوئے باب سید تک نکال کر صدر جمہوریہ کے نام علیگڑھ انتظامیہ کو ایک میمورنڈم دیا جائے گا۔اے ایم یو کے ریٹائرڈ ملازم پروفیسر محمد حامد علی نے بتایا کہ آج یونیورسٹی کے موجودہ اور ریٹائرڈ ملازمین کی جانب سے ایک کینڈل لائٹ احتجاجی مارچ نکالا ہے اور صدر جمہوریہ کے نام ہم نے ایک میمورنڈم علیگڈھ انتظامیہ کو دیا ہے جس میں ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف جلد سے جلد قانونی کاروائی کی جائے۔ پروفیسر حامد علی نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی سے نکال دینا کافی نہیں ہے، نپور شرما اور نوین جندل کےخلاف آئین کے مطابق قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔مزید پڑھیں:Maulana Tauqir Raza On Nupur Sharma: مولانا توقیر رضا نے نپور شرما کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا


واضح رہے آج شام اے ایم یو طلبہ کی جانب سے ایک احتجاجی مارچ نپور شرما اور نوین جندل کے خلاف نکالا گیا تھا اور صدر جمہوریہ کا نام بھی ایک میمورنڈم دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details