اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو میں ای کنسلٹیشن خدمات - جواہر لال نہرو میڈیکل کالج نیورو سرجری شعبہ

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج نیورو سرجری شعبہ نے کووڈ 19 کی وبا کے دوران مریضوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر ای کنسلٹیشن خدمات کا آغاز کیا ہے۔

اے ایم یو : نیوروسرجری شعبہ میں مریضوں کے لئے ای کنسلٹیشن خدمات
اے ایم یو : نیوروسرجری شعبہ میں مریضوں کے لئے ای کنسلٹیشن خدمات

By

Published : Jul 22, 2020, 7:39 PM IST

جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے شعبہ نیوروسرجری کے سربراہ ڈاکٹر آر ایم شرما کی اطلاع کے مطابق ہیلپ لائن نمبر 7302707820 پر کام کے ایام میں پیر، بدھ اور سنیچر کو صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک پروفیسر ایم ایف ہدی، ڈاکٹر آر ایم شرما، ڈاکٹر محمد تابش خان اور ڈاکٹر ظفر کمال انجم مریضوں کو مفت طبی مشورہ دینے کے لیے دستیاب رہیں گے۔

واضح رہے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں مفت کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ اور متاثرین کو علاج کے لیے داخل بھی کرایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ میڈیکل کالج کے دیگر شعبہ نے بھی پہلے سے ای کنسلٹیشن خدمات شروع کی ہوئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details