اردو

urdu

By

Published : Jun 2, 2020, 7:34 PM IST

ETV Bharat / state

اے ایم یو کے ڈاکٹر قرنطینہ میں رہ کر علاج کر رہے ہیں

اے ایم یو کے ڈاکٹر کورونا سے متاثر ہونے کے باوجود کووڈ-19 کی لڑائی میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اے ایم یو ڈاکٹر کوارنٹین میں رہ کر طبی خدمات فراہم
اے ایم یو ڈاکٹر کوارنٹین میں رہ کر طبی خدمات فراہم

ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ڈاکٹر کورونا سے متاثر ہوگئے تھے، اس کے باوجود کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں اپنی خدمات کوارنٹین میں رہ کر انجام دے رہے ہیں اور یہ دوسروں کے لیے ایک مثال قائم کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے ماہر امراض قلب پروفیسر محمد شمیم کورونا وائرس کے متاثرین کا علاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اے ایم یو ڈاکٹر کورونا سے متاثر ہونے کے باوجود کووڈ-19 کی لڑائی میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں

پروفیسر محمد شمیم کووڈ-19 کا شکار ہونے کے بعد سے اپنے گھر میں ہی قرنطینہ میں ہے اور ٹیلی میڈیسن سہولیات کا استعمال کرتے ہوئے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے صحت عملے کو آئی سولیشن وارڈ میں بھرتی مریضوں اور امراض تنفس کے غیر کووڈ مریضوں کے سلسلہ میں طبی مشورہ دے رہے ہیں۔

پروفیسر محمد شمیم نے اس ضمن میں کہا جذباتی طور سے یہ ایک مشکل مرحلہ ہے مگر ڈاکٹرز کو لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے اپنی خدمات بدستور جاری رکھنی ہیں اور ہم ہر قیمت پر یہ سلسلہ جاری رہیں گے۔

اے ایم یو ڈاکٹر کوارنٹین میں رہ کر طبی خدمات فراہم

انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں اپنی اور دوسروں کی زندگیاں بچانا ایک اہم فریضہ ہے اور میرا یہ ماننا ہے کہ کووڈ سے متاثر ڈاکٹرز جو اپنے گھروں پر قرنطینہ میں ہیں وہ انٹرنیٹ، لیپ ٹاپ اور سمارٹ فون کا استعمال کرکے مریضوں کو طبی مشورہ دے سکتے ہیں۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل اور سی ایم ایس پروفیسر شاہد علی صدیقی نے کہا کہ آئی سولیشن وارڈ میں اب تک 27 مریض صحتیاب ہو کر جاچکے ہیں اور طبی عملہ پوری لگن کے ساتھ سبھی متاثرہ مریضوں کا معقول علاج فراہم کر رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details