اردو

urdu

Doctors Strike اے ایم یو ڈاکٹرز کی ہڑتال کا تیرہواں دن

By

Published : Jun 6, 2023, 7:28 PM IST

اجمل خاں طبیہ کالج، اے ایم یو ڈاکٹرز کی اسٹیپنڈ کی بحالی کے لئے غیر معینہ ہڑتال جاری، گزشتہ 13 دنوں میں انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی ملاقات کرنے نہیں آیا۔

اے ایم یو ڈاکٹرز کی ہڑتال کا تیرہواں دن
اے ایم یو ڈاکٹرز کی ہڑتال کا تیرہواں دن

اے ایم یو ڈاکٹرز کی ہڑتال کا تیرہواں دن

علیگڑھ:عالمی شہرت یافتہ تعلیمی ادارہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا اجمل خان طبیہ کالج و اسپتال 1927 میں قائم ہونے والا یونانی طب کا ایک باوقار ادارہ ہے، جسے یونانی دنیا کا AIIMS بھی کہا جاتا ہے۔ کالج میں BUMS کورس کے ساتھ پوسٹ گریجویشن کورس کے تحت ایم ڈی یونانی میں داخلہ ملتا ہے جس کی مدت تین سال ہے جو تحقیقی کام پر مشتمل ہیں۔ تحقیقی کام کے لیے حکومت ان محقق کو فنڈ فراہم کرتی ہے جسے اسٹیپنڈ (STIPEND) کہا جاتا ہے۔

واضح رہے طبیہ کالج کے پوسٹ گریجویشن (ایم ڈی یونانی) ڈاکٹرز نے 2019 سے اسٹیپنڈ نہیں ملنے کے خلاف اجمل خاں طبیہ کالج کے ہسپتال میں غیر معینہ ہڑتال کا آج 13واں دن ہے لیکن یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی ڈاکٹرز سے ملنے نہیں آیا ۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ پر ڈاکٹرز کی اس غیر معینہ ہڑتال سے کوئی فرق کی نہیں پڑھ رہا ہے۔

ڈاکٹرز محسن معسود نے بتایا گزشتہ تیرہ روز سے پوسٹ گریجویشن (ایم ڈی یونانی) کے سال اول، دوم اور سوم کے ڈاکٹرز غیر معینہ ہڑتال جاری ہے جس سے دور دراز سے آنے والے مریضوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔باوجود اس کے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کوئی ملاقات بھی کرنے نہیں آیا۔ ہم کو اس طرح نظر انداز کیا جا رہا ہے جیسے ہمارا یونیورسٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ ہم یونیورسٹی انتظامیہ سے اپنا اسٹیپنڈ مانگ رہے ہیں جو ہمارا حق ہے۔ ہم انتظامیہ سے پوچھنا چاہتے ہیں آخر ہمیں ہمارا حق اسٹیپنڈ کیوں نہیں دیا جا رہا ہے۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر طوبہ نے بتایا ہماری ہڑتال سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے جس کا ہمیں احساس ہے لیکن ہماری پریشانی کو یونیورسٹی انتظامیہ نہیں دیکھ رہا ہے۔ پوری ایمانداری سے ہم اپنی خدمات اور پی ڈی میں انجام دیتے ہیں انتظامیہ ہم سے کام لیتا ہے تو پھر ہمیں اسٹیپنڈ کیوں نہیں دیا جارہا ہے۔

ہمیشہ کی طرح انتظامیہ کی جانب سے صرف زبانی کہا جا رہا ہے کہ جلد آپ کو اسٹیپنڈ مل جائے گا لیکن تحریری شکل میں کچھ نہیں دیا جا رہا ہے اس لئے جب تک ہمیں تحریری شکل میں نہیں دیا جائےگا جب تک ہم ہڑتال ختم نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Aligarh Police علیگڑھ پولیس پر ایک طرفہ کاروائی کرنے کا الزام

واضح رہے کچھ روز قبل یونیورسٹی انتظامیہ کی ٹیم دیر رات ڈاکٹرز کی ہڑتال کو ختم کرنے کی کوشش کی تھی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹرز کی ہڑتال سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے اسٹیپنڈ نہیں ملنے کی زمہدار یونیورسٹی انتظامیہ ہی ہے۔ اگر انتظامیہ حکومت سے بات کریں گی تو ہمیں اسٹیپنڈ ملنا شروع ہو جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details