علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کا شمار ملک کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں ہوتا ہے۔ جہاں ہزاروں کی تعداد میں روزانہ مریض علاج کے لئے آتے ہیں۔ میڈیکل کالج کی ایمرجنسی میں علاج کرانے کے لئے آنے والے مریضوں اور ڈاکٹروں کے درمیان لڑائی ہوتی رہتی ہے خاص کر اے ایم یو طلباء اور ڈاکٹروں کے درمیان۔
گزشتہ دیر رات بھی اے ایم یو طلباء کے ساتھ آئے ایک مقامی رہائشی اور ڈاکٹروں کے درمیان علاج میں دیری کی وجہ سے لڑائی ہوئی جس کے بعد سے جونیئر ڈاکٹرز ہڑتال پر ہیں۔ جس کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے مریضوں کے علاج میں پریشانی ہو رہی ہے۔
جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کی ریزیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (آر ڈی اے) کے جونیئر ڈاکٹر عاصم نے بتایا گزشتہ روز دیر رات میں لڑائی کے بعد سے ہی ہم ہڑتال پر ہیں، ابھی تک میڈیکل اور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کوئی کروائی نہیں کی گئی ہے۔جب تک ان کی جانب سے علاج کے دوران ڈاکٹروں کی حفاظت کو یقینی نہیں بنایا جائےگا اور گزشتہ شب ڈاکٹرز کو چاٹا مارنے والے مریضوں کو گرفتار نہیں کیا جائے گا ہم ہڑتال جاری رکھے گے۔