اردو

urdu

ETV Bharat / state

Heart Operation at JNMC: جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں تین سالہ بچی کے دل کا کامیاب آپریشن - کارڈیو تھوریسک شعبہ

ضلع بارہ بنکی کی رہائشی 3 سالہ بچی کے دل میں سوراخ، نسوں کے الٹے ہونے اور سکڑ جانے کے سبب بچی کو سانس لینے میں خاصی پریشان تھی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی Aligarh Muslim University کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج JNMC کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے Pulmonary Root Translocation ایک کامیاب سرجری کرکے بچی کو اس مرض سے نجات دلائی۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں تین سالہ بچی کے دل کا کامیاب آپریشن
جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں تین سالہ بچی کے دل کا کامیاب آپریشن

By

Published : Feb 25, 2022, 8:55 PM IST

علی گڑھ کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج JNMC کے کارڈیو تھوریسک شعبہ کے سرجنوں کی ٹیم نے حکومت ہند کے راشٹریہ بال سوستھ کاریہ کرم RBSK کے تحت تین سالہ بچی کے دل کی (Pulmonary root translocation) کامیاب سرجری کی۔

پروفیسر محمد اعظم حسین (چیئرمین، کارڈیو تھوریسک سرجری شعبہ)، ڈاکٹر مینک یادو اور ڈاکٹر سید شمائل ربانی کے ساتھ سرجیکل ٹیم کی قیادت میں سرجری کی۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں تین سالہ بچی کے دل کا کامیاب آپریشن

انہوں نے کہا کہ یہ ایک پیچیدہ سرجری تھی جو کہ کم عمر بچوں میں کرنا اور بھی مشکل ہوتا ہے۔

ڈاکٹر اعظم حسین نے بتایا جب ہمارے پاس یہ بچی آئی تو ہم کو جانچ کے بعد معلوم چلا کے اس تین سالہ بچی کے دل میں سوراخ ہے اور جو دل سے خون لے جانے اور لانے والی نسیں ہوتی ہیں وہ پیدائشی الٹی ہیں اور ساتھ ہی نسوں میں سکڑن بھی ہے۔

جس کے سبب یہ ایک پیچیدہ سرجری ہو جاتی ہے اور اس کو سانس لینے میں خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ جس کی وجہ سے یہ صحت مند بھی نہیں تھی اور اس کا وزن بھی کم تھا کیوں کہ ساری توانائی سانس لینے میں جا رہی تھی۔

ڈاکٹر اعظم حسین نے بتایا ہم سرجنوں کی ٹیم نے حکومت ہند کے راشٹریہ بال سوستھ کاریہ کرم Rashtriya Bal Swasthya Karyakram کے تحت تین سالہ بچی کے قلب کی کامیاب سرجری مفت کی ہے اب وہ صحتیاب ہے اور اسپتال سے اس کی چھٹی بھی کردی ہے۔

ڈاکٹر اعظم حسین نے سرجری سے متعلق بتایا کہ اس طرح کی پیچیدہ قلب کی سرجری پرائیویٹ اسپتالوں میں ممکن ہے جس میں تقریبا آٹھ سے دس لاکھ روپیہ خرچہ آتا ہے، ہمارے یہاں یہ بچی حکومت ہند کے راشٹریہ بال سوستھ کاریہ کرم Rashtriya Bal Swasthya Karyakram کے تحت آئی تھی تو اس کی مفت کامیاب سرجری کی گئی ہے۔

کامیاب آپریشن کے بعد بات کرتے ہوئے سرجنوں نے کہا (Pulmonary root translocation) سرجری ایک مشکل سرجری ہوتی ہے جس میں زیادہ خطرے ہیں اور بہت کم سرکاری اسپتال اس طرح کی سرجری کرتے ہیں۔

تین سالہ بچی کی والدہ شانتی ورما اور والد وجے سنگھ نے پچی کے قلب کی کامیاب سرجری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیکل کالج اور سرجری کرنے والے تمام ڈاکٹروں کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہاں پر آ کر کسی طرح کی کوئی بھی پریشانی نہیں ہوئی، ہم کو لگا ہی نہیں کہ ہم اپنے گھر سے چار سو کلومیٹر دور علاج کے لئے آئے ہوئے ہیں۔' یہاں کے ڈاکٹرز اور انتظامات بہت اچھے ہیں، جب بھی کسی بچے کو دل سے متعلق کوئی پریشانی ہوگی تو ہم ان کو اسی میڈیکل کالج میں آنے کے لیے کہیں گے۔'

یہ بھی پڑھیں: Successful Treatment of 13 Year Old Boy at AMU Medical College: اے ایم یو میڈیکل کالج میں تیرہ سالہ لڑکے کا کامیاب علاج

اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے انتہائی پیچیدہ پیڈیاٹرک کیس شامل ہیں۔

جے این ایم سی میں زندگی بچانے والی سرجری باقاعدگی سے کی جارہی ہے اور کارڈیو تھوریسک سرجری شعبہ میں اپریل لاک ڈاؤن کے بعد سے اب تک تقریباً 50 سے زیادہ زندگی بچانے والی قلبی سرجری کی جا چکی ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details