اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو ڈاکٹرز نے وزارت صحت کے فیصلے کی مذمت اور مخالفت کی - اے ایم یو، آر ڈی اے

ریسیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (آر ڈی اے) جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) اے ایم یو کے صدر ڈاکٹر محمد حمزہ ملک نے بتایا آر ڈی اے جے این ایم سی وزارت صحت اور ایم سی آئی کے فیصلے کی سخت الفاظوں میں مذمت اور مخالفت کرتی ہے۔ جس میں ضلع ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی تین ماہ کی پوسٹنگ کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

AMU doctors condemned and opposed the decision of the Ministry of Health
اے ایم یو ڈاکٹرز نے وزارت صحت کے فیصلے کی مذمت اور مخالفت کی

By

Published : Sep 23, 2020, 7:16 PM IST

ڈاکٹر حمزہ ملک نے بتایا کہ ایم بی بی ایس کے دوران ایک طالب علم دو ماہ کی پوسٹنگ پی ایس سی اور سی ایس سی میں کر چکا ہوتا ہے اور انٹرن شپ میں دوبارہ دو ماہ کی پوسٹنگ لگتی ہے اس طرح ایک طالب علم ایم بی بی ایس کے دوران کل چار ماہ کی پوسٹنگ میں ڈیوٹی کو انجام دے چکا ہوتا ہے۔

اے ایم یو ڈاکٹرز نے وزارت صحت کے فیصلے کی مذمت اور مخالفت کی

انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود ایم سی آئی کی بات کی ضمانت دیتے ہوئے وزارت صحت نے پوسٹ گریجویشن کے ڈاکٹرز کی تین ماہ کی پوسٹنگ ضلع ہسپتالوں میں کرنے کا فیصلہ لیا جس کی آر ڈی اے، جے این ایم سی سخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے مخالفت کرتا ہے۔

اے ایم یو، آر ڈی اے، جے این ایم سی کے صدر ڈاکٹر محمد حمزہ ملک نے خصوصی گفتگو میں بتایا ایم سی آئی کی بات کی ضمانت دیتے ہوئے وزارت نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ ضلع ریسیڈنسی کے نام سے پروگرام کی شروعات کی ہے، 2020-21 سے ریسیڈنٹس میڈیکل کالج کے ہوں گے ان کی تین مہینے کی پوسٹنگ ضلع ہسپتالوں میں یہ لوگ لگائیں گے۔ آر ڈی اے، جے این ایم سی سخت الفاظوں میں مذمت کرتی ہے اس کی مخالفت کرتی ہے۔

اے ایم یو ڈاکٹرز نے وزارت صحت کے فیصلے کی مذمت اور مخالفت کی

انہوں نے کہا کہ چیزیں ایک دم صاف ہے میڈیکل کالج میں پچھلے کئی مہینوں سے جونیئر ڈاکٹرز کا بحران رہا ہے اور ایسے وقت اس طرح کا فیصلہ کسی بھی طرح سے صحیح نہیں ٹھہرایا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر حمزہ ملک نے مزید کہا ایم بی بی ایس کے دوران جب طالب علم انڈر گریجویشن (یو جی) میں ہوتا ہے تو اس کی پوسٹنگ کہیں پی ایس سی یا سی ایس سی میں لگ چکی ہوتی ہے اور جب انٹرن شپ میں آتا ہے تو دو مہینے کی دوبارہ پوسٹنگ لگتی ہے تو اس طرح سے چار مہینے کی پوسٹنگ کر چکا ہوتا ہے۔ چیزیں ایک دم صاف ہیں حکومت عوام کو دھوکہ دے رہی ہے اور بھارت کے عوام کو بتائے گی کہ ہم نے گاؤں ڈاکٹرز بھیج دیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details