اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو سینٹر برائے فاصلاتی تعلیم میں آن لائن کورسز کا آغاز

وزارت تعلیم حکومت ہند نے اے ایم یو کے سینٹر برائے فاصلاتی تعلیم کو آن لائن کورسز شروع کرنے کی اجازت دے دی جس کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ایسا قدم اٹھانے والی بھارت کی چنندہ یونیورسٹیوں میں شامل ہوگئی ہے۔

amu distance education to begin online courses
اے ایم یو سینٹر برائے فاصلاتی تعلیم میں آن لائن کورسز کا آغاز

By

Published : Feb 13, 2021, 6:52 PM IST

یو جی سی کے ضابطوں کے مطابق سبھی مطلوبہ شرائط پورا کرنے کے بعد اے ایم یو سمیت چنندہ یونیورسٹیوں کو آن لائن کورسز شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

وزارت تعلیم حکومت ہند کی اجازت کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینٹر برائے فاصلاتی و آن لائن تعلیم نے رواں تعلیم سال سے آن لائن بی اے، بی کام اور آن لائن ایم اے، ایم کام ڈگری کورس کا آغاز کر دیا ہے۔

اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اس پیش رفت پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سینٹر برائے فاصلاتی و آن لائن تعلیم میں گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے آن لائن کورسز کا آغاز ہونے سے اے ایم یو کی بین الاقوامی رسائی میں اضافہ ہوگا اور سبھی کے لیے معیاری اور سستی تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کا ہدف پورا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کو پوری طرح سے آن لائن پروگرام چلانے کی اجازت دینا ایک بروقت قدم ہے۔

پروفیسر طارق منصور نے کہا، 'مکمل آن لائن کورسوں سے داخلہ لینے والوں کی تعداد اور کورسوں کو مکمل کرنے کی شرح میں اضافہ ہوگا، اور ملازمت پیشہ افراد کے لئے کم فیس میں ڈگری کا حصول ممکن ہوگا۔'

انہوں نے مزید کہا کہ اے ایم یو میں آن لائن کورسوں کے لئے مطلوبہ ٹیکنالوجی اور ماہرین کے ذریعے تیار شدہ ای-وسائل دستیاب ہیں۔

سینٹر برائے فاصلاتی و آن لائن تعلیم کے ڈائریکٹر پروفیسر ایم نفیس احمد انصاری نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ مذکورہ آن لائن کورسوں میں ملک و بیرون ملک سے خواہشمند امیدوار داخلہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی طلبہ و طالبات کو بھارتیہ روپیہ میں فیس ادا کرنی ہوگی جبکہ بیرون ملک کے طلبہ وطالبات کو امریکی ڈالر میں فیس ادا کرنی ہوگی۔

اے ایم یو سینٹر برائے فاصلاتی تعلیم

انہوں نے بتایا کہ ریگورل کورس کے مقابلہ آن لائن کورس میں درخواست پر کرنے کا عمل نسبتاً آسان ہے۔ ساری کارروائی آن لائن ہوگی جس میں درخواست فارم پر کرنے، کلاس کے لیے رجسٹریشن، کورس ورک اور اسائنمنٹ جمع کرنے اور امتحان دینے کا عمل شامل ہے۔

مزید پڑھیں:

بنارس: کاشی ودیا پیٹھ یونیورسٹی میں طلباء یونین انتخابات کی تاریخ کا اعلان

ایم اے کورس کے خواہشمند جاوید سلیم نے بتایا کہ میں کافی وقت سے ماسٹر کورس کرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن مصروفیات اور کاروبار کی وجہ سے ممکن نہیں ہو پا رہا تھا لیکن اب سنٹر برائے فاصلاتی و آن لائن تعلیم اے ایم یو نے آن لائن کورس شروع کیے ہیں جو بہت اچھی شروعات ہے جس سے اب میں بھی آن لائن ایم اے میں داخلہ لے کر اپنی ماسٹر کی ڈگری حاصل کر پاؤں گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details