علی گڑھ:سلیکشن پروسیز، تعلیمی امتیاز، بنیادی ڈھانچہ اور سہولیات، شخصیت کی نشو و نما، انڈسٹری ایکسپوزر اور پلیسمنٹ کے اعتبار سے ملک گیر سروے میں حکومتی منظوری یا الحاق رکھنے والے سرفہرست پانچ اداروں کے شعبہ جات میں اسے شامل کیا گیا ہے۔ شعبہ ترسیل عامہ نے حال ہی میں ایک جدید ترین فریک اینڈ ڈیبی اسلام آڈیٹوریم (Frank & Debbie Islam Auditorium) قائم کیا ہے جہاں تعلیمی مقصد سے فلموں کی نمائش کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ تین کیمروں والا اسٹوڈیو بھی موجود ہے۔
شعبہ ترسیل عامہ کی چوتھی رینک پر فیکلٹی ممبران اور طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے اے ایم یو کے پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے کہا کہ کسی بھی ادارے کے لیے رینکنگ اہم ہوتی ہے کیونکہ اس کی بدولت کالج اور یونیورسٹیاں ذہین اور سنجیدہ طلباء کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔ اے ایم یو برادری کو اس بات پر فخر ہے کہ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات بھارت میں علم کے اعلی ترین مرکز کے طور پر رینکنگ کے ساتھ اپنے امتیاز کو ثابت کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے ایم یو میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء اور ریسرچ اسکالرز کو بہترین پیشہ ور بننے کی تربیت دی جارہی ہے۔