علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کوآرڈینیشن کمیٹی کی جنرل باڈی میٹنگ (جی بی ایم) میں طے پایا ہے کہ زرعی قوانین کے خلاف چل رہے کسانوں کے احتجاج میں اے ایم یو کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے ایک منی لائبریری اور میڈیکل ہیلپ کیمپ سنگھو باڈر پر جلد لگایا جائے گا۔ اس کا مقصد ٹھنڈ کی وجہ سے بیمار ہو رہے کسانوں کا علاج کرنا اور کسانوں کی حق کی لڑائی میں مدد کرنا ہے۔
اے ایم یو کوآرڈینیشن کمیٹی کے رکن اور ریسرچ اسکالر محمد عمران نے بتایا کہ اے ایم یو کے طلبہ کی ایک جنرل باڈی میٹنگ (جی بی ایم) کی گئی۔ اس میٹنگ میں طے پایا کہ اے ایم یو کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے کسانوں کے احتجاج میں ایک منی لائبریری اور میڈیکل ہیلپ کیمپ لگا کر مظاہرین کی مدد کی جائے گی۔