علی گڑھ مسلم یونیورسٹی دسویں جماعت کے امتحان یکم اپریل اور بارہویں جماعت کے امتحان تین اپریل سے آف لائن شروع ہو چکے ہیں۔
اے ایم یو: بورڈ کے امتحان آف لائن ہی ہوں گے
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) بارہویں جماعت کے دو طلبہ کی کورونا رپورٹ مثبت آنے سے طلبہ نے باب سید پر احتجاج کرکے امتحانات کو آن لائن کروانے کا مطالبہ کیا۔ لیکن اے ایم یو کنٹرولر نے میٹنگ کے بعد بتایا کہ 'امتحان آف لائن ہی ہوں گے۔'
امتحانات کے دوران طلبہ و طالبات کو یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رہنے کی اجازت انتظامیہ کی جانب سے دی گئی ہے۔
بارہویں جماعت کے دو طلبہ کی کورونا رپورٹ مثبت آنے سے بارہویں جماعت کے طلبہ پریشان ہیں وہ باب سید پر احتجاج کر انتظامیہ سے امتحانات کو یونیورسٹی کے باقی امتحانات کی طرح آن لائن کرانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ احتجاج کر رہے طلبہ کا مطالبہ تجا یا تو انتظامیہ ہماری پوری ذمہ داری لے ورنہ امتحان آن لائن کروائے۔
اے ایم یو کنٹرولر امتحان مجیب اللہ زبیری نے بتایا کہ طلبہ کورونا کی وجہ سے فکر مند تھے لیکن طلبہ کو بتایا گیا ہیکہ اے ایم انتظامیہ نے کووڈ کے تمام پروٹوکول پر عمل پیرا ہے۔
مجیب اللہ زبیری نے مزید بتایا امتحانات ہالوں میں سماجی دوری کے ساتھ حکومت کی ہدایت کے مطابق امتحان ہو رہے ہیں۔ دو بچوں کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی جن کو اسپتال بھیج دیاگیا۔