سرسید احمد خان کی پیدائش 17 اکتوبر 1817 کو دہلی میں ہوئی جبکہ ان کا انتقال 27 مارچ 1898 کو علی گڑھ میں ہوا تھا۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں موجود سرسید ہاؤس میں انہوں نے 1876 سے 1889 تک کا وقت گزارا تھا۔
اے ایم یو: سرسید ہاؤس کے گیٹ کا تعمیری کام مکمل - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خان کے گھر (سرسید ہاؤس) کے گیٹ کا تعمیری کام مکمل ہوچکا ہے۔ سرسید احمد خان اسی ہاؤس میں تقریباً 22 برس رہائش رہے تھے۔
Sir Syed House gate
سرسید اکیڈمی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شاہد نے بتایا 'سرسید ہاؤس' کا گیٹ کافی دنوں سے خستہ حالت میں تھا جب کہ اس تاریخی جگہ کا گیٹ بھی اسی مناسبت سے ہونا چاہیے۔
ڈاکٹر شاہد نے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کہا کہ انہوں نے گیٹ کی تعمیر کے لیے فنڈ مہیا کیا اور اس عالیشان گیٹ کو تعمیر کرویا۔