اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو نے آن لائن امتحانات منعقد کیے - اے ایم یو آن لائن امتحانات

اے ایم یو میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسوں کے سال آخر کے امتحانات 70 فیصد نمبرات کے لیے پہلے ہی ہو چکے ہیں -

اے ایم یو نے آن لائن امتحانات منعقد کیے
اے ایم یو نے آن لائن امتحانات منعقد کیے

By

Published : Jul 30, 2020, 3:21 PM IST

اے ایم یو شعبہ قانون کے صدر پروفیسر ظہیر الدین نے بتایا بی اے ایل ایل بی (آنرز) کے بقیہ 30 فیصد نمبرات کے لئے آن لائن ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے امتحانات ہوئے جس میں طلباء وطالبات کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ کے لئے دو اساتذہ مختص کئے گئے تھے۔

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ قانون اور اے ایم یو کے ملاپورم(کیرالہ) اور مرشد آباد (مغربی بنگال) کے مرکز پر بھی بی اے ایل ایل بی (آنرز) کے بقیہ 30 فیصد نمبرات کے لئے آن لائن وائیوا کے ذریعے فائنل امتحانات کامیابی کے ساتھ منعقد کیے گئے۔

اے ایم یو میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسوں کے سال آخر کے امتحانات 70 فیصد نمبرات کے لیے پہلے ہی ہو چکے ہیں جبکہ بقیہ 30 فیصد نمبرات کے لیے امتحانات سماجی دوری کے سلسلے میں حکومت ہند کے رہنما ہدایات کے مطابق آن لائن وائیوا کے ذریعے کرائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے یونیورسٹی کے صابق طلبہ اور طلبہ یونین کے لیڈران نے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کو خصوصی خط لکھ کر آن لائن امتحانات کی مخالفت بھی کی تھی، ان کا کہنا ہے اے ایم یو کے طلبہ و طالبات ملک کے ایسی جگہوں میں بھی رہتے ہیں جہاں ان کے پاس ملٹی میڈیا موبائل اور انٹرنیٹ کی رفتار کی سہولت ضرورت کے مطابق دستیاب نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے آن لائن امتحانات کرانا مناسب نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details