علی گڑھ مسلم یونیورسٹی گزٹ کا اجرا بانی درس گاہ سر سید احمد خان نے 1866 میں کیا تھا۔ اس میں ادارے سے متعلق اہم دستاویزات شائع ہوئے۔
اے ایم یو گزٹ کے خصوصی صدسالہ شمارے میں ان شخصیات کے لیکچرز اور تقریریں شامل ہیں، جن کا اہتمام سر سید میموریل لیکچرر سیریز کے ایک حصہ کے طور پر کیا گیا۔ اس میں یونیورسٹی کی اہم عمارتوں اور دیگر یادگاروں کی جھلکیاں بھی ہیں۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی گزٹ کے خصوصی صدسالہ شمارے کی ادارتی کمیٹی میں پروفیسر محمد علی نقوی (ڈائریکٹر، سرسید اکیڈمی)، پروفیسر شافع قدوائی، محمد ناصر، محمد فیصل فرید اور سمرین احمد شامل تھیں۔
اس موقع پر پروفیسر طارق منصور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ، 'اے ایم یو کے صد سالہ شمارے میں صد سالہ تقریبات کے موقع پر منعقدہ ممتاز شخصیات کے مختلف پروگراموں اور لیکچروں کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ شمارہ مستقبل کے لئے ایک ریکارڈ کے طور پر کام کرے گا اور حوالہ جات کے لئے کارآمد ہوگا۔'
اے ایم یو گزٹ کے صد سالہ شمارہ کا اجراء اے ایم یو سرسید اکیڈمی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شاہد نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ صدسالہ گزٹ کے اشاعت کے لئے ادارتی کمیٹی نے اپنی ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی ادا کیا، جس کی میں ستائش کرتا ہوں۔ اے ایم یو گزٹ کے خصوصی صدسالہ شمارے میں اے ایم یو صد سالہ تقریبات کے موقع پر جو اہم پروگرام ہوئے، جیسے وزیر اعظم تشریف لائے ان کی تقریر اور اہم شخصیات کے لیکچرز اور تقریریں تفصیل سے اس میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی کی ویب سائٹ کا افتتاح
ڈاکٹر شاہد نے مزید بتایا کہ خصوصی صد سالہ شمارے کا اجراء وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کیا۔ جو بھی اس یونیورسٹی گزٹ کے سبسکرائبر ہیں ان کو جائیگا۔ شعبہ رابطہ عامہ کی جانب سے تقسیم ہوگا۔