علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم اے) کے کلچرل ایجوکیشن سنٹر (سی ای سی) کے ایک خصوصی پروگرام میں جنگلات کے تحفظ کیلئے مشہور "چپکو تحریک" کی 48ویں سالگرہ منائی گئی AMU Celebrates 48th Anniversary of Chipko Movement جس میں فیکلٹی ممبران اور طلباء نے جنگلات کی کٹان کو روکنے کی طرف توجہ مبذول کروائی۔ اس پروگرام میں چپکو تحریک کی ماحولیاتی اور سماجی معنویت پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ویبھا شرما (شعبہ، انگریزی) نے کہا "چپکو تحریک کا مقصد درختوں کا تحفظ وبقا تھا۔ انہوں نے ماحولیاتی بیداری اور شعور کی اہمیت پر زور ڈالتے ہوئے اس تحریک میں بھارتی خواتین کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔
AMU Celebrates 48th Anniversary of Chipko Movement: اے ایم یو میں چپکو تحریک کی 48ویں سالگرہ منائی گئی - Forest Conservation Program at AMU
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں جنگلات کے تحفظ کے لیے مشہور "چپکو تحریک" کی 48ویں سالگرہ منائی گئی AMU Celebrates 48th Anniversary of Chipko Movement جس میں فیکلٹی ممبران اور طلباء نے جنگلات کی کٹان کو روکنے کی طرف توجہ مبذول کروائی۔
مزید پڑھیں:
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شجر کاری پر خاص توجہ دی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی کے مختلف مقامات پر خوبصورت رنگ برنگے پیڑ پودے نظر آتے ہیں جس سے یونیورسٹی ہری بھری دکھتی ہے۔ یونیورسٹی لینڈ اینڈ گارڈن کے ملازمین پیڑ پودوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں اور موسم کے مطابق شجرکاری بھی کرتے ہیں۔ پروفیسر ایف ایس شیرانی (سی ای سی کوآرڈینیٹر) نے بتایا کہ پروگرام کا اختتام ایکو کلب کے صدر ڈاکٹر علی جعفری عابدی کے شکریہ کے ساتھ ہوا جبکہ ایکو کلب سیکریٹری کلثوم صلاح الدین نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔