رجسٹرار کے نوٹیفیکیشن کے مطابق اتر پردیش میں کووڈ۔ 19 کی روک تھام کے لیے حکومت اتر پردیس کی طرف سے جاری ایڈوائزری کےتحت یہ فیصلہ دیا گیا ہے۔
اے ایم یو کیمپس ستمبر میں ہر سنیچر اور اتوار کو بند رہے گا - اترپردیش نیوز
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کیمپس ستمبر 2020 میں ہر سنیچر اور اتوار کو بند رہے گا۔ اے ایم یو رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس) کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق۔
اے ایم یو کیمپس ستمبر میں ہر سنیچر اور اتوار کو بند رہے گا
ستمبر مہینے میں ہر سنیچر اور اتوار کے روز یونیورسٹی کے لازمی خدمات جیسے کہ طبی خدمات، صفائی، بجلی، پانی کی سپلائی، اقامتی ہال کی خدمات، سینٹر آٹوموبائل ورکشاپ، ٹیلیفون شعبہ، مرکزی انتظامی دفاتر، پراکٹر دفتر، کمپیوٹر سنٹر، اے ایم یو گیس ایجنسی وغیرہ متعلقہ سربراہ شعبہ کی ہدایت کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔