علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بایو کیمسٹری شعبہ کی ضرورت مند طالبات کو آن لائن پڑھنے کے لئے مفت لیپ ٹاپ اور اسمارٹ فون فراہم کیے گئے۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی الیومنائی ایسوسی ایشن گریٹر شکاگو، امریکہ کے عطیہ سے 55 لیپ ٹاپ/ اسمارٹ فون خریدے گئے ہیں تاکہ کووڈ 19 کے بحران کے وقت آن لائن پڑھائی کے لئے ضرورت مند طالبات کی مدد کی جا سکے۔
صدر شعبہ پروفیسر محمد تابش نے بتایا کہ ایسوسی ایشن نے شعبہ کی طالبات کو لیپ ٹاپ/ اسمارٹ فون کی فراہمی کے لیے 19 لاکھ روپے کی خطیر رقم عطیہ کی تھی۔ کچھ طالبات کو بذات خود اور کچھ طالبات کو بذ ریعہ ڈاک لیپ ٹاپ/ اسمارٹ فون تقسیم کئے گئے۔