اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو کے چار اساتذہ ممتاز اور ینگ ریسرچر ایوارڈ سے سرفراز - ممتاز اور ینگ ریسرچر ایوارڈ سے سرفراز

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے شعبہ فزیکل ایجوکیشن کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد باری کو ممتاز اور ینگ ریسرچر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد باری نے ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد باری انٹرویو

By

Published : Oct 21, 2021, 3:19 PM IST

عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بانی درسگاہ سر سید احمد خاں کے یوم پیدائش کے موقع پر جشن یوم سرسید کی تقریب میں یونیورسٹی کے چار اساتذہ کو ممتاز اور ینگ ریسرچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔


علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ ریاضی کے لائق وفائق ریاضی داں پروفیسر قمر الحسن انصاری کو اے ایم یو نے ممتاز ریسرچر ایوارڈ 2021 سے نوازا ہے۔ انہیں سائنس کے زمرہ سے مذکورہ ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد باری انٹرویو
اسی طرح ڈاکٹر محمد زین خان (اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ کیمسٹری) اور ڈاکٹر محمد طارق (اسسٹنٹ پروفیسر، الیکٹریکل انجینئرنگ شعبہ) کو مشترکہ طور سے سائنس کے زمرہ سے اور ڈاکٹر محمد ارشد باری (اسسٹنٹ پروفیسر، فزیکل ایجوکیشن شعبہ) کو آرٹس و سوشل سائنس کے زمرہ سے ینگ ریسرچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یہ ایوارڈ 17 اکتوبر کو آن لائن جشن یوم سر سید تقریب کے دوران پیش کئے گئے۔ فزیکل ایجوکیشن شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد باری نے ینگ ریسرچر ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ " جس ادارہ سے میں نے تعلیم حاصل کی، اسی ادارہ کے بانی سر سید کے نام سے ینگ ریسرچر ایوارڈ کا ملنا میرے لئے بہت اہم اور خوشی کی بات ہے۔ ایوارڈ ملنے کا مطلب اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دینا ہے، میں اپنے ریسرچ ورک کو اور بھی محنت اور ایمانداری سے کروں گا اور آنے والے وقت میں اے ایم یو ملک کی نمبر یونیورسٹی ہوگی۔ ڈاکٹر محمد ارشد باری نے مزید بتایا یہ ایوارڈ ہر سال یونیورسٹی انتظامیہ یونیورسٹی کے اساتذہ کو ان کے گزشتہ پانچ یا دس برسوں کے ریسرچ ورک کو مدے نظر رکھتے ہوئے ممتاز اور ینگ ریسرچر ایوارڈ سے نوازتی ہے اس بار مجھے ینگ ریسرچر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details