اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو: پھولوں کی نمائش اختتام پذیر - تقسیم انعامات

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے لینڈ اینڈ گارڈن شعبہ کے زیر اہتمام گلستان سید میں منعقد پھولوں کی نمائش تقسیم انعامات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

پھولوں کی نمائش
پھولوں کی نمائش

By

Published : Mar 15, 2021, 8:36 PM IST

پھولوں کی نمائش کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی گورو دیال (کمشنر علی گڑھ) کے ہاتھوں مختلف زمروں کے فاتحین کو انعامات تقسیم کئے گئے۔

تقسیم انعامات کی تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ظہیر الدین اور فائنس آفیسر پروفیسر ایس ایم جاوید اختر سمیت دیگر معززین موجود تھے۔

اس موقع پر مختلف زمروں میں 55 اول انعامات، 66 دوم انعامات اور 74 حوصلہ افزائی انعامات تقسیم کئے گئے۔

پھولوں کی نمائش میں سب سے عمدہ مظاہرہ کے لیے یونیورسٹی رینک کپ الحمد ایگرو فوڈ کو دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details