علی گڑھ:بانی درسگاہ سر سید احمد خان کی یوم پیدائش کے موقع پر ہر سال صرف انگریزی زبان میں ہونے والے مضمون نویسی مقابلے کو پہلی مرتبہ تینوں زبانوں (اردو، ہندی، انگریزی) میں منعقد کروایا گیا تھا۔ مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد اے ایم یو کے شعبہ رابطہ عامہ نے جدید ہندوستان کے معماروں میں سے ایک اور یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خاں کے 205ویں یوم پیدائش کے موقع پر کیا تھا۔AMU Announces The Result Of Sir Syed Day Essay Writing Competition
مضمون نویسی مقابلے میں انگریزی، اردو اور ہندی میں اول انعام بالترتیب، صبیر وی سی (سینٹر فار ڈیولپمنٹ اسٹڈیز، تھرو وا نتھاپورم، کیرالہ کے پی ایچ ڈی کے طالب علم)، ادیبہ صدیقی (اے ایم یو کی پی ایچ ڈی اسکالر) اور محمد سلیم (اے ایم یو کے بی اے ایل ایل بی کے طالب علم) نے حاصل کیا۔
انگریزی، اردو اور ہندی میں دوئم انعام بالترتیب، محمد سہیل مونڈل (بی اے، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسلامک اینڈ کنٹمپریری اسٹڈیز، دارالہدی اسلامک یونیورسٹی، کیرالہ)، محمد تنویر عالم (ایم اے، عالیہ یونیورسٹی، کولکاتا) اور حفصہ مرزا (بی یو ایم ایس، ایچ ایس زیڈ ایچ یونانی میڈیکل کالج واسپتال، بھوپال مدھیہ پردیش) نے حاصل کیا ہے۔