اے ایم یو کے سابق طلبہ کو ضلع بدر کے حکم ایس ڈی ایم سٹی کے ذریعے جاری کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ضلع کے دیگر 25 اور لوگوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
سرجیل عثمانی سی اے اے، این آر سی مخالف احتجاج میں جیل بھی جا چکے ہیں۔ اس وقت ضمانت پر باہر ہیں۔
اے ایم یو کے سابق طلبہ کے خلاف ضلع بدر کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ اس میں سی اے اے، این آر سی مکالف احتجاج میں سرگرم رہے سابق طلبہ، باشندہ آواس وکاس کالونی، اعظم گڑھ و آر ایم ہال اے ایم یو ہے۔
وہیں بریلی اسمبلی حلقہ کے بی جے پی رکن اسمبلی کے کے صاحبزادے اجے سنگھ پر حملے کے مقدمے میں ملزم اے ایم یو کے سابق کابینہ رکن زید شیروانی کو بھی ضلع بدر کیا گیا ہے۔ جو کہ تھانہ سیول لائن کے عالم باغ کے باشندے ہیں۔
ضلع بدر کیے گیے 27 لوگوں کی لسٹ جاری اس کے ساتھ ہی تھانہ اترولی سے تین لوگوں کو ضلع بدر کیا گیا ہے۔ تھانہ گنگیری سے چار لوگوں کو ضلع بدر کیا گیا ہے۔ اوپر کوٹ تھانہ علاقے سے پانچ لوگوں کو ضلع بدر کیا گیا ہے۔ تھانہ دہلی گیٹ سے پانچ لوگوں کو ضلع بدر کیا گیا ہے۔ تھانہ بنا دیوی، گاندھی پارک و سیول لائن تھانہ علاقے سے دو لوگوں کو ضلع بدر کیا گیا ہے۔
یوپی گنڈہ ایکٹ میں ضلع بدر کیے گیے معاملے میں علی گڑھ ایس ایس پی کی جانب سے بھی ہدایت دی گئی ہے کہ اگر ضلع بدر کیے گیے لوگ ضلع میں دکھائی دیں تو اس کی اطلاع فوراً نزدیکی پولیس تھانہ، پولیس چوکی یا ڈائل 112 کو دیں۔
مزید پڑھیں:
سرکل آفیسر (سی او) سول لائن انل ثمانیہ نے بتایا کل 27 لوگوں کو گنڈا ایکٹ کے تحت چھ ماہ کے لیے ضلع بدر کیا گیا ہے جس میں اے ایم یو کے سابق طالب علم شرجیل عثمانی اور ذید شیروانی بھی شامل ہیں جن کو چھ ماہ کے لیے ضلع بدر کیا گیا ہے۔