سنہ 1954 میں اے ایم یو سے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد ڈاکٹر ڈیوڈ نے موٹرسائیکل سے مشرقی یورپ تک کا سفر کیا تھا۔ اس سفر کی یادگاری تصاویر نیو جرسی (امریکہ) میں ان کے گھر کی زینت ہیں۔ بعد میں انہوں نے لندن یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کی۔
اے ایم یو سے فارغ التحصیل امریکہ کے ڈاکٹر ڈیوڈ ڈِچر کا انتقال اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ڈاکٹر ڈیوڈ کے انتقال پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ڈیوڈ اے ایم یو میں اپنے قیام کے دنوں کے بہت دلچسپ اور یادگار قصے بیان کیا کرتے تھے۔
پروفیسر ایم ایم سفیان بیگ انہوں نے جو خطوط لکھے ان میں انہوں نے اپنے استاد پروفیسر محمد حبیب شعبہ (پولیٹیکل سائنس)، پروفیسر محمد علی شعبہ (جغرافیہ) اپنے پرنسپل انسٹرکٹر پروفیسر متین الزماں اور اس وقت کے وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین کا بہت محبت ہی سے ذکر کیا ہے۔'
پروفیسر ایم ایم سفیان بیک (چیئرمین الومنائی افیئرس کمیٹی) نے خصوصی گفتگو میں بتایا 'بوسٹن کے رہنے والے اے ایم یو الومنائی علی رضوی نے ڈاکٹر ڈیوڈ کے سانحہ ارتحال کے اطلاع ہم سب کو دی۔ جب ہم 2021 میں الومنائی میٹ کے لیے ڈاکٹر ڈیوڈ سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ وائس چانسلر نے مہمان اعزازی کے لیے ان کے نام کی سفارش کی تھی۔'
پروفیسر بیگ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ڈیوڈ اے ایم یو ایلومنائی میٹ میں شامل ہونے کے لیے بے چین تھے۔ انہوں نے کہا جب ہم نے ڈاکٹر ڈیوڈ کو 2018 کی ایلومنائی میٹ میں شامل ہونے کے لیے مدعو کیا تو وہ اپنی مخصوص مصروفیات کے باعث یہاں نہیں آ سکے۔ اپنے خواب میں انھوں نے لکھا تھا کہ وہ اگلی ایلومنائی میٹ میں شامل ہونا چاہیں گے۔
اے ایم یو سے فارغ التحصیل امریکہ کے ڈاکٹر ڈیوڈ ڈِچر کا انتقال اے ایم یو میں اپنے دوستوں کے نام انھوں نے متعدد خطوط لکھے جن میں انھوں نے یہ بیان کیا ہے کہ اے ایم یو میں ان کی تعلیم کے ایام اور ایس ایس ویسٹ اور امین ہاسٹل میں قیام کے دن ان کی زندگی کے بہترین دنوں میں سے ایک تھے۔ پروفیسر ڈیوڈ کی وراثت اے ایم یو برادری کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔