علی گڑھ:علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ قانون کے سابق طالب علم محمد شبر رشیدی کو کلکتہ ہائی کورٹ میں جج مقرر کیا گیا۔ اس سے اے ایم یو کے شعبہ قانون میں خوشی کا ماحول ہے۔ اے ایم یو کے طالب علم دنیا کے تقریبا سو سے زائد ممالک میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں اور بھارت سمیت پوری دنیا میں ادارے کا نام روشن کر رہے ہیں۔
اے ایم یو کی دیگر فیکلٹی کے ساتھ ساتھ قانون فیکلٹی بھی ہمیشہ سے مشہور فیکلٹی رہی ہے، ملک کی دیگر اعلی قانون فیکلٹیز کی فہرست میں اے ایم یو قانون فیکلٹی ہمیشہ سے اعلی مقام حاصل کرتی رہی ہے۔ AMU alumnus appointed judge in Kolkata High Court
اے ایم یو کے تقریبا چالیس طلباء علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملک کی مختلف ریاستوں کے ہائی کورٹ میں جج کے عہدے پر فائز ہیں جس پر یونیورسٹی کو فخر ہے اور اے ایم یو میں زیر تعلیم طلباء کے لئے بہترین مثال بھی ہے۔