اے ایم یو سٹی ہائی اسکول کی زمین 90 سال کی لیز پر تھی، جو راجہ مہندر پرتاپ سنگھ سے لی گئی تھی۔ گزشتہ برس اسکول کی زمین کی لیز ختم ہوگئی ہے۔ اس کے پیش نظر اے ایم یو سابق طلبہ امور کمیٹی کی جانب سے اسکول کی زمین خریدنے کے لئے 22 کروڑ فنڈز اکھٹا کرنے کی خصوصی اپیل کی گئی ہے۔
لیز پر لی گئی زمین دو حصوں میں موجود ہے۔ 1.9 ہیکٹر کے ایک حصے پر اے ایم یو سٹی ہائی سکول واقع ہے اور دوسرا حصہ اس کے پیچھے کی جانب موجود 1.2 ہیکٹر پر مشتمل ہے۔ دونوں ہی زمینوں کی لیز گزشتہ برس ختم ہوگئی۔
راجہ مہندر پرتاپ سنگھ کی اولاد نے دونوں زمین واپس دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر یونیورسٹی ہائی سکول کا نام راجہ مہندر پرتاپ سنگھ کے نام پر رکھا جاتا ہے تو ہم وہ آپ کو تحفہ کے طور پر اسکول والی زمین یونیورسٹی کو دے دیں گے۔
بقیہ دوسری 1.2 ہیکٹر (تکونی زمین) واپس کرنی ہوگی جس کو خریدنے کے لئے اے ایم یو سابق طلبہ امور کمیٹی کی جانب سے (تکونی زمین) کو خریدنے کے لیے فنڈ جمع کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اس زمین کی قیمت تقریبا 22 کروڑ روپیہ ہے۔
اے ایم یو سابق طلبہ امور کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ایم ایم سفیان بیگ نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ موجودہ اے ایم یو سٹی ہائی سکول جو 90 سال کی لیز پر تھا، اس میں دو حصے ہیں ایک 1.9 ہیکٹر جہاں سٹی اسکول موجود ہے اور دوسرا تقریبا 1.2 ہیکٹر (تکونی زمین) ہے جو اسکول کے پیچھے کی طرف ہے تو یہ راجہ مہندر پرتاپ سے 90 سال کی لیز پر تھا۔ یہ لیز گزشتہ برس ختم ہو گئی۔