اے ایم یو میں موجود ایم آئی جی-23 فائٹر طیارہ، جس کو انڈین ائیر فورس نے اے ایم یو کو تحفہ کے طور پر 6 مارچ 2009 کو دیا تھا، کسی نامعلوم افراد نے او ایل ایکس پر اس کی تصویر اور قیمت 99999999 روپے کے ساتھ بیچنے کا اشتہار ڈال دیا، جس کی خبر سن کر اے ایم یو انتظامیہ اور طلبہ حیران اور فکرمند ہوگئے۔
اے ایم یو: فائٹر طیارے کو او ایل ایکس پر بیچنے کا اشتہار یونیورسٹی طلبا رہنما شفیق الرحمان نے بتایا یہ 23 MIG فائٹر طیارہ جس کو انڈین ائیر فورس نے اے ایم یو کو بطور تحفہ دیا تھا، یہ اے ایم یو کی پہچان ہے، جس کسی نے بھی یہ کیا ہے وہ ظاہر ہے ذہنی طور پر صحت مند نہیں ہو سکتا، یہ کسی ایسے شخص کی حرکت ہے جو ذہنی طور پر تندرست نہیں ہے، اس کے خلاف انتظامیہ کو ایکشن لینا چاہیے۔
وہیں یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر وسیم علی نے بتایا ہم کو بھی دو تین گھنٹے پہلے اس کی خبر ملی، او ایل ایکس کے اشتہار کی تصویر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے نہیں ڈالی گئی۔
اے ایم یو: فائٹر طیارے کو او ایل ایکس پر بیچنے کا اشتہار انہوں نے بتایا کہ میری یونیورسٹی عہدیداران سے بات ہوئی ہے یہ یونیورسٹی کی جانب سے نہیں ہے جس کسی نے بھی یہ حرکت کی ہے اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ ہم لوگوں نے او ایل ایکس سے بھی رابطہ کیا فی الحال او ایل ایکس سے اشتہار ہٹا دیا گیا ہے جو بھی اس کا ذمہ دار ہوگا چاہے وہ باہر کا ہو یا اے ایم یو کا اس کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔