اردو

urdu

ETV Bharat / state

Workshop for Women Safety in AMU خواتین کی سلامتی کے مسائل پر ورکشاپ کا فیصلہ - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی خبر

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ایڈوانسڈ سنٹر فار ویمنس اسٹڈیز نے عوامی مقامات پر صنفی مسائل کے بارے میں آگہی پیدا کرنے کے مقصد سے اسکولی بچوں کے لیے ورکشاپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Workshop for Women Safety in AMU
Workshop for Women Safety in AMU

By

Published : Feb 16, 2023, 12:58 PM IST

علی گڑھ:عوامی مقامات پر آج بھی خواتین اپنے آپ کو اتنا محفوظ محسوس نہیں کرتی ہیں جتنا کہ مرد محسوس کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خواتین زیادہ بھیڈ والے یا سنسان علاقوں میں جانے کا انتخاب نہیں کرتیں۔ معاشرے میں خواتین کو محفوظ بنانے اور خواتین کے تئیں نوجوانوں کی سوچ بدلنے کے لیے یقینا بیداری مہم کی ضرورت ہے۔ اسی کے پیش نظر اے ایم یو کے ایڈوانسڈ سنٹر فار ویمنس اسٹڈیز نے اسکولی بچوں کے لیے ورکشاپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عوامی مقامات پر صنفی مسائل کے بارے میں آگہی پیدا کرنے کے لیے اسکولی بچوں کے لیے ورکشاپ کی پہل سے متعلق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ایڈوانسڈ سنٹر فار ویمنس اسٹڈیز کی ڈائریکٹر پروفیسر عذرا موسوی نے بتایا کہ فیکلٹی ممبران ڈاکٹر توصیف فاطمہ اور شیراز احمد نے اے ایم یو کے اسکولوں میں ''نوعمری اور عوامی مقامات پر سلامتی کا مسئلہ'' موضوع پر ورکشاپ منعقد کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عصر حاضر میں لڑکیوں اور خواتین سے متعلق جرائم کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ نوخیز ذہنوں، لڑکیوں اور لڑکوں دونوں سے گفت و شنید کرنا، اور عوامی مقامات پر آمد و رفت کے دوران جن مسائل اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان کے بارے میں جاننا سمجھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ورکشاپ سیریز خواتین کے لیے معاشرے کو محفوظ بنانے میں نوجوانوں کے کردار کے بارے میں بیداری پھیلانے میں مددگار ہوگی۔ اے ایم یو کے ایڈوانسڈ سنٹر فار ویمنس اسٹڈیز نے عوامی مقامات پر صنفی مسائل کے بارے میں آگہی پیدا کرنے کے لئے ورکشاپ کا انعقاد اے ایم یو اسکولوں، اے ایم یو اے بی کے اسکول (بوائز)، اے ایم یو اے بی کے اسکول (گرلز)، راجہ مہندر پرتاپ سنگھ اے ایم یو سٹی اسکول (بوائز)، اے ایم یو سٹی اسکول (گرلز)، ایس ٹی ایس اسکول، احمدی اسکول برائے نابینا طلبا، سینئر سیکنڈری اسکول گرلز، سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول بوائز اور اے ایم یو گرلز اسکول میں کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details