اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hijab Ban in Karnataka: اے ایم یو انتظامیہ کا حجاب کی حمایت میں مارچ کی اجازت دینے سے انکار - باحجاب طالبات کو کالج کیمپس میں داخلے کی ممانعت

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کو حجاب کی حمایت میں احتجاجی مارچ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ march in support of hijab in AMU

حجاب کی حمایت میں احتجاجی مارچ
حجاب کی حمایت میں احتجاجی مارچ

By

Published : Feb 9, 2022, 1:20 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی Aligarh Muslim University کے پراکٹر نے کورونا وبا اور اسمبلی انتخابات کے سبب ریاست کرناٹک کے اُڈوپی ضلع میں باحجاب طالبات کو کالج کیمپس میں داخلہ نہ دینے کے خلاف آج(9 فروری) نکلنے والے طلبہ اور طالبات کو احتجاجی مارچ کی اجازت نہیں دی۔

حجاب کی حمایت میں احتجاج کی اجازت دینے سے انکار

اکثر اے ایم یو طلبہ و طالبات یونیورسٹی انتظامیہ کی اجازت کے بعد ہی یونیورسٹی انتظامیہ بلاک، باب سید اور وائس چانسلر رہائش گاہ پر احتجاج کر کے اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہیں اور صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم بھی دیتے ہیں۔

ریاست کرناٹک کے اُڈوپی ضلع میں باحجاب طالبات کو کالج کیمپس میں داخلہ نہ دینے Hijab Ban in Karnataka کے خلاف آج (9 فروری) دوپہر 2 بجے اے ایم یو طلبہ نے پُر امن احتجاج کر کے اپنی ناراضگی ظاہر کرنے کی اجازت مانگی تھی لیکن یونیورسٹی پراکٹر نے کورونا وبا اور اسمبلی انتخابات کے سبب احتجاج کی اجازت نہیں دی۔

یونیورسٹی طلبہ گزشتہ روز سے ہی احتجاجی مارچ کے پوسٹرز و بینرز سوشل میڈیا پر وائرل کر کے اس احتجاجی مارچ میں حصہ لینے کی اپیل کر رہے تھے۔

حجاب کی حمایت میں احتجاجی مارچ

یونیورسٹی طلبہ کا کہنا ہے کہ ہم احتجاج یونیورسٹی کیمپس کے اندر نکالتے جو ہمارا جمہوری حق ہے لیکن انتظامیہ نے اس کی اجازت نہیں دی۔ اے ایم یو طلبہ کے مطابق 'باحجاب طالبات کی اس لڑائی میں اپنی بہنوں کا ساتھ دینے اور ظالموں کے مظالم کے خلاف آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کیمپس میں احتجاجی مارچ نکالا جاتا۔' جس کی اجازت اے ایم یو کے پراکٹر دفتر نے نہیں دی۔

حجاب کی حمایت میں احتجاجی مارچ

واضح رہے کہ ریاست کرناٹک کے اُڈوپی ضلع میں باحجاب طالبات کو کالج کیمپس میں داخلہ نہ دینے کے بعد سے جاری احتجاج میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔ اُڈوپی میں طالبات کے احتجاج کے بعد دیگر طلبہ بھی بھگوا شال اور مفلر کے ساتھ ان طالبات کی مخالفت میں اتر آئے، جس کے بعد دیگر اضلاع کے کالجز میں بھی حالات کشیدہ ہو گئے۔

یونیورسٹی طلبہ کی جانب سے احتجاجی مارچ سے متعلق ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے اب دیکھنا یہ ہوگا کہ طلبہ احتجاجی مارچ نکالتے ہیں یا نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details