اردو

urdu

ETV Bharat / state

AMU Minority Character اے ایم یو 1920 ایکٹ اور اقلیتی کردار پر کوئی خطرہ نہیں: ڈاکٹر محمد شاہد - مرکزی حکومت نے خاموشی سے پارلیمنٹ

سر سید اکیدمی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شاہد نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں بتایا 'اے ایم یو 1981 ترمیمی ایکٹ کو منسوخ کرکے اقلیتی کردار ختم کردیا گیا' سے متعلق سوشل میڈیا اور اخبارات میں شائع خبروں کو لوگوں کی بلاوجہ کی بحث اور قانون سے ناواقفیت بتائی۔

اے ایم یو 1920 ایکٹ اور اقلیتی کردار پر کوئی خطرہ نہیں: ڈاکٹر محمد شاہد
اے ایم یو 1920 ایکٹ اور اقلیتی کردار پر کوئی خطرہ نہیں: ڈاکٹر محمد شاہد

By

Published : May 20, 2023, 8:19 PM IST

اے ایم یو 1920 ایکٹ اور اقلیتی کردار پر کوئی خطرہ نہیں: ڈاکٹر محمد شاہد

علی گڑھ:مرکزی حکومت نے خاموشی سے پارلیمنٹ میں بل پاس کرکے عالمی شہرت یافتہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے 1981
ترمیمی ایکٹ کو منسوخ کر کے اس کے اقلیتی کردار کو ختم کئے جانے سے متعلق سوشل میڈیا اور اخبارات میں شائع خبروں کو سر سید اکاڈمی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شاہد نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں غلط اور بے بنیاد قرار دیا۔

سر سید اکاڈمی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شاہد نے کہاکہ اس کو لوگوں کی غیر ضروری بحث اور قانون سے ناواقفیت بتائی اور کہا ترمیمی ایکٹ کو منسوخ کرنے سے اے ایم یو 1920 ایکٹ اور اے ایم یو کے اقلیتی کردار پر کوئی اثر نہیں پڑھے گا۔

اے ایم یو 1920 ایکٹ اور اقلیتی کردار پر کوئی خطرہ نہیں: ڈاکٹر محمد شاہد

واضح رہے 1981 میں اندرا گاندھی کی حکومت نے پارلیمنٹ میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی ایکٹ میں ترمیم کرکے اس کو اقلیتی ادارہ قرار دیا تھا جس کو 2005 میں آلہ آباد ہائی کورٹ نے غیر آئینی قرار دے کر کینسل کردیا۔ الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کو یو پی اے حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔تاہم حکومت وقت نے 2012 میں سپریم کورٹ سے عرضی واپس لے لی۔اس کے بعد اب سوشل میڈیا اور اخبارات میں خبر یہ شائع ہو رہی ہے کہ مودی حکومت نے خفیہ اور رازدرانہ طور سے اے ایم یو 1981 ترمیمی ایکٹ کو منسوخ کر کے اے ایم یو کے اقلیتی کردار کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔

اے ایم یو 1981 ترمیمی ایکٹ کو منسوخ کرکے اے ایم یو کے اقلیتی کردار کو مکمل طور پر ختم کئے جانے سے متعلق شائع خبر سے علیگ برادری میں زبردست غم غصہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ شائع خبروں سے متعلق ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں سر سید اکاڈمی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شاہد نے بتایا اے ایم یو 1981 ترمیمی ایکٹ کو منسوخ کرنے سے اے ایم یو 1920 ایکٹ اور اے ایم یو کے اقلیتی کردار پر کوئی اثر نہیں پڑھے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Security Guards Protest اے ایم یو سیکیورٹی گارڈز کا انتظامیہ بلاک پر احتجاجی دھرنا جاری

محمد شاہد نے بتایا اصل ایکٹ میں تبدیلی لانے کے لئے ترمیمی ایکٹ لایا جاتا ہے جس کے مطابق اصل ایکٹ میں ترمیم کردی جاتی ہے جس کے بعد ترمیمی ایکٹ کو منسوخ کر دیا جاتا ہے جیسے اے ایم یو کے اصل ایکٹ (1920 ایکٹ) میں تبدیلی لانے کے لئے اے ایم یو 1981 ترمیمی ایکٹ لایا گیا۔اس کے مطابق ہی اصل ایکٹ میں ترمیم کیا گیا اور 1981 ترمیمی ایکٹ کو منسوخ کردیا گیا۔ اس لئے اے ایم یو کے اصل ایکٹ اور اقلیتی کردار پر کوئی اثر نہیں پڑھے گا۔ اس لئے اے ایم کے 1920 ایکٹ اور اس کے اقلیتی کردار پر کوئی خطرہ نہیں ہے اس میں کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details